ETV Bharat / sports

بارباڈوس کے ساحل پر روہت شرما کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ - ROHIT SHARMA BEACH PHOTOSHOOT PHOTO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 2:31 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کے چیمپئن بننے کے بعد پورا ملک زبردست جشن منا رہا ہے۔ پورا ملک اپنے کپتان اور کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں ٹرافی دیکھنا چاہتا تھا۔ اس جیت کے بعد روہت شرما کا بارباڈوس کے ساحل پر فوٹو شوٹ ہوا۔

بارباڈوس کے ساحل پر روہت شرما کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ
بارباڈوس کے ساحل پر روہت شرما کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ((PHoto IANS))

بارباڈوس:ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیتنے کے بعد بارباڈوس کی پچ پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا فوٹو شوٹ ہوا۔ روہت شرما نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ٹرافی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق یہ فوٹو شوٹ بارباڈوس کے بیچ پر کیا گیا۔

اس سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کہ کی ٹرافی کے ساتھ کئی تصاویر شئیر کی ۔اس موقع پر روہت نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شاندار نوٹ لکھا ہے۔ روہت نے لکھا کہ یہ تصویر اس بات کی علامت ہے کہ میں اس وقت کیسا محسوس کر رہا ہوں۔

روہت شرما نے لکھا ہے کہ میرے پاس اس خوبصورت لمحے کے حوالے سے الفاظ نہیں ہے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ چمپئن بننے کے بعد میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اس تاریخی جیت کو کس طرح سے بیان کروں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت تو گیا لیکن اس نے اپنے دو ہیرے کھو دیے

غور طلب ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا 11 سال بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ ایک بار پھر ہمیں T20 ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے 17 سال انتظار کرنا پڑا۔ ہندوستان نے آخری بار 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.