حیدرآباد: دہلی کیپٹلز کے ساتھ اپنی وابستگی ختم کرنے کے بعد رکی پونٹنگ نے انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے لیے پنجاب کنگز میں بطور ہیڈ کوچ شامل ہو گئے ہیں۔ رکی پونٹنگ ہی باقی کوچنگ اسٹاف کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
𝐏𝐔𝐍TER is 𝐏𝐔𝐍JAB! 🦁♥️
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) September 18, 2024
🚨 Official Statement 🚨
Ricky Ponting joins Punjab Kings as the new Head Coach! #RickyPonting #SaddaPunjab #PunjabKings pic.twitter.com/DS9iAHDAu7
اس سے قبل پنجاب کنگز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک خفیہ ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں پونٹنگ کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کا اشارہ دیا گیا ہے۔ پوسٹ میں کوکابورا بلے، ورلڈ کپ ٹرافی، ایک سپرنگ اور ایک تصویر میں پُل لکھا ہوا دکھایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق اسٹار کرکٹر پچھلے سات سیزن میں اس فرنچائز کے چھٹے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ٹیم پچھلے ایڈیشن میں نویں نمبر پر رہی تھی۔ پونٹنگ کا سب سے پہلا کام ان کھلاڑیوں کو نشان زد کرنا ہوگا جنہیں اگلے سیزن کے لیے ریٹین کیا جا سکتا ہے۔
قوی امکان ہے کہ ہرشل پٹیل، جنہوں نے آئی پی ایل 2024 میں پرپل کیپ جیتی تھی، ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما جو پچھلے سیزن میں فرنچائز کے لیے اسٹار پرفارمر تھے، کو پنجاب ریٹین کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پونٹنگ نے اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز آئی پی ایل 2015 میں دو سال تک ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کیا۔ اس کے بعد آسٹریلوی تجربہ کار نے آئی پی ایل 2018 میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کا عہدہ سنبھالا اور ٹیم نے 2019 اور 2021 کے درمیان لگاتار تین بار پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔