ETV Bharat / sports

آر سی بی نے سی ایس کے کو شکست دے کر پلے آف میں بنائی جگہ - IPL 2024 - IPL 2024

رائل چیلنجرز بنگلورو نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، آر سی بی نے ہفتہ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے جاری 17ویں سیزن کے 68ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دی۔

RCB Vs CSK
آر سی بی نے سی ایس کے کو شکست دے کر پلے آف میں بنائی جگہ (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 7:34 AM IST

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلورو نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔

بنگلورو نے آئی پی ایل 2024 میں شاندار واپسی کی۔ آر سی بی نے لگاتار 6 میچ جیت کر پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔ مسلسل 6 شکستوں کے بعد کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ آر سی بی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ لیکن 25 اپریل کو آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ جیت کر اپنی جیت کا سلسلہ شروع کیا۔ اس کے بعد اب رائل چیلنجرز بنگلور نے لگاتار 6 میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی اس جیت کے ہیرو فاف ڈو پلیسس رہے، جنہوں نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ اس شاندار اننگز پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے 5 بار کی آئی پی ایل چیمپیئن چنئی سپر کنگز کو ایک قریبی مقابلے میں 27 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔ میچ میں آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔

پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے آر سی بی کو سی ایس کے کو 200 سے کم پر روکنا تھا، جس میں وہ کامیاب رہے۔ سی ایس کے 20 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر صرف 191 رن بنا سکی اور پلے آف میں پہنچنے کے ساتھ ساتھ میچ سے بھی محروم رہی۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کا مقابلہ اب 22 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر میں تیسری پوزیشن کی ٹیم سے ہوگا۔

پلے آف میں پہنچنے کے لیے کرو یا مرو کے اس اہم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر رنز 218 بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے ٹاپ اسکورر کپتان فاف ڈو پلیسس رہے، جنہوں نے 54 رنز کی شاندار نصف سنچری کھیلی۔ ان کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے 47 اور رجت پاٹیدار نے 41 رنز کا اننگ کھیلی۔ ساتھ ہی چنئی سپر کنگز کی جانب سے تیز گیند باز شاردول ٹھاکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تشار دیشپانڈے اور مچل سینٹنر کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.