ETV Bharat / sports

رویندر جڈیجہ، کے ایل راہل دوسرے ٹیسٹ سے باہر، سرفراز خان کا بلآخر ٹیم انڈیا میں سلیکشن - سرفراز خان

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد سرفراز خان، سوربھ کمار اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

Sarfaraz Gets Maiden India Call Up
رویندر جڈیجہ، کے ایل راہل دوسرے ٹیسٹ سے باہر، سرفراز خان کا بلآخر ٹیم انڈیا میں سلیکشن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:09 PM IST

حیدرآباد : آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، بھارت اس وقت پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ جڈیجہ کو حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے دوران ہیمسٹرنگ میں چوٹ آئی جبکہ کے ایل راہل نے دائیں کواڈریسیپس میں درد کی شکایت کی ہے۔ جس کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان دونوں کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

بھارت کے سابق تیز گیند باز اجیت اگرکر کی سربراہی میں مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے ممبئی کے بلے باز سرفراز خان، بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس گیندباز سوربھ کمار اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ سرنش جین کو یکم فروری کو احمد آباد میں انگلینڈ لائنز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے اور آخری میچ کے لیے انڈیا اے اسکواڈ میں واشنگٹن سندر کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تیز گیند باز اویش خان اپنی رنجی ٹرافی ٹیم مدھیہ پردیش کے ساتھ سفر جاری رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 26 سالہ سرفراز خان ایک دائیں ہاتھ کے شاندار بلے باز ہیں جو ممبئی کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 45 فرسٹ کلاس میچوں میں 3,912 رنز بنائے ہیں، جس میں ناٹ آوٹ 301 رنز ان کا سب سے بہترین اسکور ہے۔ ان کی 14 فرسٹ کلاس سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں ہیں۔ سرفراز نے 28 سے 31 دسمبر 2014 کو ایڈن گارڈنز میں بنگال کے خلاف ممبئی کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔ جبکہ سوربھ کمار نے 68 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 290 وکٹیں حاصل کیے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، واشنگٹن سندر اور سوربھ کمار۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.