ETV Bharat / sports

راہل دراوڈ کا بڑا انکشاف، کلدیپ اور چہل میں سے کس کو ملے گا پلیئنگ الیون میں موقع - icc t20 world cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 4:29 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے پلیئنگ الیون میں ایک اضافی اسپنر کو شامل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا سپر 8 مرحلے میں آج افغانستان سے مدمقابل ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا افغانستان کی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے گی۔

راہل ڈرایڈ کا بڑا انکشاف،کلدیپ اور چاہل میں سے کس کو ملے گا پلےنگ 11 میں موقع
راہل ڈرایڈ کا بڑا انکشاف،کلدیپ اور چاہل میں سے کس کو ملے گا پلےنگ 11 میں موقع ((ANI PHOTOS))

برج ٹاؤن: ہندوستان کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے پلیئنگ الیون میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ اسپنر کلدیپ یادو جمعرات کو افغانستان کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔ یہ اسٹریٹجک تبدیلی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہندوستان نیویارک کی تیز گیند بازوں کے موافق پچوں سے بدل کر کیریبین کے اسپنروں کے سازگار حالات میں بدل رہا ہے۔

لیگ مرحلے میں ہندوستان کی مہم غالب رہی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تینوں میچوں میں شاندار جیت درج کی۔اس کا آخری میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیم نے مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جہاں اسپنروں کے مقابلے تیز گیند بازوں کو زیادہ مدد ملی۔اس سے کلدیپ یادو کو اپنی مہارت دکھانے کا بہت کم موقع ملا۔ ٹورنامنٹ کے کیریبین حالات کے مدنظر ڈراویڈ نے اسپن بالنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آج سپر 8 میں ہندوستان کا افغانستان سے مقابلہ، تمام تفصیلات پر ایک نظر

ڈراویڈ نے میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہاکہ کسی کو باہر رکھنا مشکل ہے۔نیویارک میں حالات تیز گیند بازوں کے حق میں تھے۔ اگر ہمیں کلدیپ اور یجویندر کی شکل میں کسی اضافی اسپنر کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم اس پر غور کریں گے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈ کھلاڑی ہیں۔ ہمارے پاس آٹھ بلے باز تھے لیکن ہمارے پاس بالنگ کے سات آپشن بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.