ETV Bharat / sports

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل - PV Sindhu Qualify For 2nd Round - PV SINDHU QUALIFY FOR 2ND ROUND

Madrid Spain Masters ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 5:48 PM IST

میڈرڈ: ٹورنمنٹ میں سندھو نے کینیڈین شٹلر ژانگ کو 30 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-16، 21-12 سے شکست دی۔مقابلے میں دوسری سیڈ پی وی سندھو نے پہلے گیم میں اچھی شروعات کی اور برتری حاصل کی۔ اس کے بعد کینیڈین کھلاڑی نے واپسی کی کوشش کی اور کھیل کو 11-11 سے برابر کر دیا لیکن سندھو نے دوبارہ میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

سندھو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے شٹلر پر مسلسل دباؤ ڈالا اور آسانی سے دوسرا گیم جیت کر سپر 300 بیڈمنٹن مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ہندوستانی شٹلر سندھو کا مقابلہ راؤنڈ آف 16 میں چینی تائپے کی ہوانگ وائی ایچ سے ہوگا۔

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اشمیتا چلیہا کو بھی خواتین کے سنگلز زمرے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے راؤنڈ میں دنیا کے 45 نمبر کے ہندوستانی کھلاڑی کو تھائی لینڈ کے رتچانوک انتانون سے 13-21، 11-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مردوں کے سنگلز کے ایک اور میچ میں ہندوستانی کھلاڑی ستیش کمار کروناکرن کو سنگاپور کے جیا ہینگ جیسن سے 15-21، 19-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:سوئس اوپن 2024: سیمی فائنل میں سری کانت کو شکست، بھارتی مہم ختم - Swiss Open 2024

مردوں کے سنگلز میں کرن جارج اور متھن منجوناتھ کو اپنے اپنے میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے علاوہ بی سمت ریڈی اور این سکی ریڈی کی جوڑی نے ژین ژی رے اور یانگ چنگ تون کو 16-21، 22-20، 21-14 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.