نیویارک: ایک نجی طیارہ جس پر 'ریلیز عمران خان' کا پلے کارڈ لگا تھا، اتوار کو ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب گزرا۔ اس نے 30،000 سے زیادہ شائقین میں ہلچل مچا دی۔
لیجنڈری پاکستانی کرکٹر اور سابق وزیراعظم خان 5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور انہیں اپنے اردگرد سخت سیکیورٹی کے درمیان شاذ و نادر ہی دیکھا یا سنا گیا ہے۔
کرکٹ کے مقامات پر سیاسی بیانات دینے والے نجی طیاروں نے طویل عرصے سے آئی سی سی کو پریشان کر رکھا ہے کیونکہ کارکنان کو ایک پیسہ خرچ کیے بغیر مفت فضائی جگہ اور دنیا بھر میں مہم چلانے کا موقع ملتا ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ میں 2019 کے ورلڈ کپ میں ایک نجی طیارہ کے ذریعہ فلسطین کی حمایت کی گئی ۔آئی سی سی نے اس مداخلت کو روکنے اور کھیل کو کسی بھی قسم کی سیاست سے پاک رکھنے کی پوری کوشش کی، لیکن حکومت برطانیہ کی فضائی حدود بند نہ کرنے کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے دی شکست، گیندبازوں کی شاندار کارکردگی
ہندوستان ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے کسی بھی میچ کے دوران شائقین کی جانب سے خلاف ورزی کے ایسے کوئی واقعات نہیں ہوئے لیکن امریکہ میں ہندوستان کے میچ کے دوران ایک مداح روہت شرما سے ملنے کے لئے میدان میں داخل ہو گیا۔