ETV Bharat / sports

درد چھپا کر کیسے مسکرانا ہے یہ ونیش سے سیکھیں، وہ ایک حقیقی فائٹر ہے: پی آر سریجیش - PR Sreejesh on Vinesh Phogat

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 14, 2024, 1:50 PM IST

بھارتی ہاکی ٹیم کے اسٹار گول کیپر پی آر سریجیش نے ونیش پھوگاٹ سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انھیں حقیقی فائٹر قرار دیا اور کہا کہ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو مجھے نہیں پتا میں کیا کرتا۔

PR Sreejesh & Vinesh Phogat
پی آر سریجیش اور ونیش پھوگاٹ (IANS PHOTO)

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کے رکن گول کیپر پی آر سریجیش نے ونیش پھوگاٹ کے بارے میں جذباتی بیان دیا ہے۔ پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھارتی دستے کے پرچم بردار پی آر سریجیش نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کانسے کے تمغے کے میچ سے ایک دن پہلے ہی میری ونیش پھوگاٹ سے ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت اس نے مجھے بھائی کہہ کر دعا دی اور کہا کہ اچھا کھیلو'۔

اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ وہ مسکراہٹ سے اپنا درد چھپا رہی ہے جو کہ ایک حقیقی فائٹر کی پہچان ہوتی ہے۔ وہ بہت مضبوط تھی اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتا۔ ونیش کو پچھلے کچھ عرصے سے ناقابل برداشت درد سے گزرنا پڑا ہے۔

پی ٹی اوشا کی ونیش پھوگاٹ سے ملاقات
پی ٹی اوشا کی ونیش پھوگاٹ سے ملاقات (IANS Photo)

سریجیش کا کہنا ہے کہ ونیش ایک حقیقی فائٹر ہیں، جو مشکل وقت میں بھی ڈٹے رہتے ہیں اور اپنے درد کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتے۔ وہ 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں ایک ہی دن میں تین مقابلے لڑ کر فائنل میں پہنچی۔ تبھی سے ان کی جدوجہد اور محنت کی داستان شروع ہو گئی۔

اس نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے رات بھر محنت کی اور اپنا وزن 2.7 کلو کم کیا اور وہ صرف 100 گرام وزن کم نہ کرسکی، لیکن ہر ممکن کوشش کے باوجود وہ 50 کلوگرام کی کیٹیگری میں فٹ نہ ہوسکی اور 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دی گئی۔

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کا کیس اب کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس میں ہے کہ کیا انھیں چاندی کا تمغہ دیا جا سکتا ہے یا نہیں، اس کیس کی سماعت بھی مکمل ہوچکی ہے اور فیصلہ اب 16 اگست کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ کو چاندی کے تمغے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا، اب فیصلہ 16 اگست کو آئے گا

بغیر میڈل کے ونیش پھوگاٹ اولمپک ویلیج سے روانہ، ان پانچ تصاویر سے سمجھیں پہلوان کا درد

ونیش پھوگاٹ نے عدالت کے سامنے وزن بڑھنے کی کیا وجہ بتائی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.