ETV Bharat / sports

وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر ورلڈ چیمپیئن ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال - PM MODI WITH TEAM INDIA - PM MODI WITH TEAM INDIA

بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپیئن بننے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئی ہے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر ٹیم انڈیا کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

PM MODI WITH TEAM INDIA
وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر ورلڈ چیمپیئن ٹیم انڈٰیا کا شاندار استقبال (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 2:46 PM IST

Updated : Jul 4, 2024, 3:47 PM IST

نئی دہلی:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ چمپیئن کا وزیراعظم نریندر مودی نے شاہانہ انداز میں استقبال کیا۔ پی ایم مودی سے ملاقات کے دوران کھلاڑٖیوں نے خصوصی جرسی پہنی ہوئی تھی۔ جس پر انڈیا لفظ کے نیچے 'CHAMPIONS' لکھا ہوا تھا۔

اس دوران وزیراعظم مودی نے ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل دراوڈ سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر ورلڈ چیمپیئن ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال (Source: Narendra Modi_YouTube)

ہندوستانی کرکٹ ٹیم وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم روانہ ہوگئی ہے۔ جہاں ٹیم انڈیا آج میرین ڈرائیو سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کھلی بس پر ٹرافی کے ساتھ فاتح جلوس کی قیادت کرے گی۔

اس کے لیے شائقین کو وانکھیڑے اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ داخلہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہے۔ اس کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بھارتی ٹیم کی وطن واپسی پر خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ہماری ورلڈ کپ چیمپیئن کا خیرمقدم۔ جس نے وطن واپسی پر بارباڈوس کی سرزمین پر ترنگا لہرایا۔ پورا ملک آپ کے استقبال کے لیے بے تاب ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 29 جون ٹیم انڈیا اور ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک خاص موقع تھا کیونکہ ٹیم نے 11 سال کے طویل عرصے کے بعد آئی سی سی ایونٹ جیت کر ٹرافی کی خشکی کا خاتمہ کیا۔ اس کے علاوہ ٹیم انڈیا نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے T20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن: روہت-کوہلی نے دہلی میں جرسی کے رنگ کا خصوصی کیک کاٹا، چاکلیٹ سے بنائی گئی ٹرافی

Last Updated : Jul 4, 2024, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.