ETV Bharat / sports

وزیراعظم نریندرمودی کی ہندوستانی ٹیم کونیک خواہشات - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر8 کے گروپ1 میں آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔اس میچ سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں کرکٹ ٹیموں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کا اظہار کیا

وزیراعظم نریندرمودی کی ہندوستانی ٹیم کونیک خواہشات
وزیراعظم نریندرمودی کی ہندوستانی ٹیم کونیک خواہشات ((ANI PHOTO))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 6:10 PM IST

نئی دہلی: سپر 8 کا میچ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جہاں ہندوستانی ٹیم اس میچ کو جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گی وہیں بنگلہ دیش سپر-8 میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج کے میچ کے لئے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بنگلہ دیش ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے ۔ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم وزیر اعظم مودی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو ہندوستان پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا بھارت دورہ، راشٹرپتی بھون میں استقبال کیا گیا

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے مسلح افواج کی جدید کاری، دہشت گردی اور بنیاد پرستی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے یہ مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.