ETV Bharat / sports

جس لڑکی کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا وہ دنیا جیتنے والی ہے: بجرنگ پونیا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

خواتین ریسلرز کی جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے اہم چہروں میں سے ایک بجرنگ پونیا نے پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگاٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے پر کہا کہ یہ وہی لڑکی ہے جس کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور وہ ملک کے سسٹم ہار گئی لیکن اب وہ دنیا فتح کرنے والی ہے اور وہ اولمپک میڈل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔

Vinesh phogat and Bajrang Punia
جس لڑکی کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا وہ دنیا جیتنے والی ہے: بجرنگ پونیا (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 6, 2024, 7:55 PM IST

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا نے اپنے ساتھی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی شاندار کارکردگی پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انھوں سوشل میڈیا پر لکھا کہ 29 سالہ نوجوان نے پیرس اولمپکس 2024 میں دو شاندار فتوحات درج کرنے کے بعد اپنے پہلے اولمپک سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کی ہے

انھوں نے مزید لکھا کہ ونیش پھوگاٹ، بھارت کی شیرنی ہے جس نے آج بیک ٹو بیک میچز جیتے۔ انھوں نے 4 بار کے عالمی چیمپئن اور موجودہ اولمپک چیمپئن کو بھی شکست دی۔اس کے بعد کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپئن کو شکست دی۔ لیکن میں آپ کو ایک بات بتاتا ہوں کہ اس لڑکی کو اپنے ملک میں لاتوں سے کچلا گیا۔ اس لڑکی کو اپنے ہی ملک میں سڑکوں پر گھسیٹا گیا، یہ لڑکی اب دنیا فتح کرنے والی ہے مگر وہ اپنے ملک میں نظام کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔

واضح رہے کہ ورلڈ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سابق چیف برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کا نام قابل ذکر ہے۔ جنھوں نے کئی ماہ تک دہلی کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور انصاف کی گوہار کرتے رہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی خاتوں پہلوان ونیش پھوگاٹ نے خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ ایونٹ میں یوکرین کی پہلوان کو شکست دکے کی سیمی فانل میں پہنچ گئی ہیں۔ ایک گھنٹہ قبل ہی انھوں نے جاپان کی پہلوان کو شکست دی تھی۔ آج رات دس بجے وینش پھوگاٹ اپنا سیمی فائنل کا میچ بھی کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ نے ایک گھنٹے کے اندر دو پہلوانوں کو پچھاڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.