ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس کا آج سے باضابطہ آغاز، افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ - Olympics Opening Ceremony - OLYMPICS OPENING CEREMONY

پیرس اولمپکس کا آغاز آج سے باضابطہ ہوجائے گا۔ جس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد مشہور دریائے سین پر کیا جائے گا۔ یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوگا کہ کسی اسٹیڈیم کے باہر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں سیلائن ڈیون اور لیڈی گاگا جیسے معروف و مشہور گلوکار پرفارم کریں گے۔

Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 26, 2024, 12:34 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 26 جولائی کو مشہور دریائے سین پر ہونے والی ہے۔ یہ دریا فرانسیسی دارالحکومت سے ہوتے ہوئے انگلش چینل میں جاکر مل جاتی ہے۔ ایسا تاریخ میں پہلی دفعہ ہوگا کہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم کے باہر منعقد کی جارہی ہے۔

بہت سے بااثر سیاسی شخصیات اور ہزاروں فنکار پیرس میں اولمپکس گیمز کے آغاز کے موقع پر موجود ہوں گے۔ جبکہ تجربہ کار ٹیبل ٹینس اسٹار اچانتا شرتھ کمل اور بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو بھارت کے قومی پرچم بردار ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

94 کشتیاں: اولمپکس گیمز کی تاریخ میں پہلی دفعہ افتتاحی تقریب کے لیے درائے سین میں پریڈ کا بیڑا تقریباً 94 کشتیوں پر مشتمل ہوگا۔ پریڈ کا راستہ چھ کلومیٹر طویل ہے۔ جس میں 206 نیشنل اولمپک کمیٹیوں (این او سی) کی نمائندگی کرنے والے 10,500 کھلاڑی ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کا وقت

تقریب بھارتی وقت کے مطابق رات 11:00 بجے پر شروع ہوگی، جو تین گھنٹے سے زیادہ وقت جاری رہ سکتی ہے۔

اولمپک مشعل بردار

ہپ ہاپ لیجنڈ اسنوپ ڈوگ اولمپک مشعل بردار ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں کتنے کھلاڑی حصہ لیں گے؟

افتتاحی پریڈ میں تقریباً 94 کشتیاں جو تقریباً 10,500 ایتھلیٹس کو لے کر جائیں گی۔

Paris Olympics 2024 Opening Ceremony
پیرس اولمپکس کا آج سے باضابطہ آغاز (AP PHOTO)

افتتاحی تقریب کے لیے مفت ٹکٹ

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے لیے منعقد کی جانے والی پریڈ کو زیادہ تر تماشائی مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، دریائے سین کے اوپری کناروں سے پریڈ دیکھنے کے لیے 2,22,000 مفت ٹکٹ دستیاب تھے، اس کے علاوہ نچلے راستوں پر 104,000 پیڈ ٹکٹس تھے۔ پیرس میں جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں مل سکے وہ شہر بھر میں لگائی گئی 80 بڑی اسکرینوں پر افتتاحی تقریب دیکھ سکیں گے۔

افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑی کیا پہنیں گے؟

افتتاحی تقریب میں صرف فنکار ہی اپنے لباس اور کلچر کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ بلکہ ایتھلیٹس کے لیے بھی لگژری برانڈز کے ساتھ یونیفارم ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے وہ زیب تن کریں گے۔

بھارتی مرد کھلاڑی کرتہ پاجامہ اور خواتین ساڑھیوں میں ملبوس ہوں گی، جسے ترون تہلیانی نے بنارسی بروکیڈ کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔

سیلائن ڈیون اور لیڈی گاگا افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

کینیڈا کی گلوکارہ سیلین ڈیون اور امریکی پاپ اسٹار لیڈی گاگا ممکنہ طور پر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پرفام کریں گے۔ دیگر اداکاروں میں دعا لیپا اور اریانا گرانڈے بھی شامل ہیں۔ جن کے بارے میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ یہ بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اولمپکس کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں پر ایک نظر

اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے؟

پیرس اولمپکس 2024 میں کتنے کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.