ETV Bharat / sports

نیرج چوپڑا کا بڑا بیان، جیولن تھرو میں بھی لوگ پاک بھارت مقابلے سے محظوظ ہوسکتے ہیں اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ - India Pakistan Javelin Rivalry

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 11, 2024, 1:19 PM IST

Updated : Aug 11, 2024, 1:30 PM IST

پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ نیرج کا کہنا ہے کہ جیولین تھرو میں بھی لوگ بھارت پاکستان مقابلے سے محظوظ ہوسکتے ہیں اگر ہمارے یہ ہوا تو۔

Neeraj Chopra
نیرج چوپڑا (AP PHOTO)

پیرس: بھارت کے اسٹار نیزہ باز نیرج چوپڑا سے لوگوں کو پیرس اولمپکس میں بھی طلائی تمغے کی امید تھی کیونکہ انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ لیکن اس اولمپکس میں وہ بھارتی امیدوں پر کھر انہیں اتر سکے اور انھیں چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔

نیرج نے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس میں بھارت کو پہلا سلور میڈل دلانے میں کامیاب رہے۔ جس کے ساتھ بھارت کے میڈل کی تعداد چھ ہوگئی۔ میڈل تقریب کے بعد جیو سنیما سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگر مستقبل میں اس کھیل کے زیادہ سے زیادہ مقابلے ہوئے تو شائقین کرکٹ کی طرح جیولن تھرو میں بھی پاکستان اور بھارت کے مقابلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

نیرج نے موجودہ اولمپکس اور عالمی چیمپئن شپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مقابلوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اولمپکس ہر 4 سال بعد منعقد ہوتا ہے اور عالمی چیمپئن شپ ہر 2 سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ اسی لیے ہمارے درمیان جیولین تھرو کے مقابلے بہت کم ہوتے ہیں۔ اگر ہم زیادہ مقابلے کھیلیں گے تو لوگ ہمیں زیادہ دیکھیں گے۔

جلد ہی 90 میٹر کا نشان حاصل کروں گا

اس کے علاوہ اولمپکس سے پہلے کھیلوں کی دنیا میں یہ بحث جاری تھی کہ کیا نیرج 90 میٹر کا ریکارڈ عبور کر پائیں گے۔ 90 میٹر کے سنگ میل پر نیرج نے یقین ظاہر کیا کہ وہ جلد ہی 90 میٹر کا نشان عبور کر لیں گے۔ نیرج نے کہا کہ میں طویل عرصے سے 90 میٹر کا نشان عبور کرنے کا ارادہ بنا رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں جلد ہی اس نشان کو عبور کر لوں گا۔ لیکن کچھ تکنیکی وجوہات اور چوٹ کی وجہ سے میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طئے نہیں کر سکا۔ اگر تھرو درست ہوئی تو 3 سے 4 میٹر فاصلے کی بہتری ہوگی۔

ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہنے پر نیرج چوپڑا نے کیا کہا؟

نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا تھا جس پر نیرج چوپڑا آج تک کے اسپورٹ چینل اسپورٹ تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے یہ بات دل سے کہی تھی کہ ارشد ندیم میرے بیٹے جیسا ہے کیونکہ میری والدہ سوشل میڈیا اور نیوز چینل کی خبروں سے متاثر نہیں ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں۔

نیرج چوپڑا نے مزید کہا کہ میری ماں گاؤں میں رہتی ہیں اور وہ پاکستان اور بھارت کے متعلق سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چلنے والی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں اور ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں اور یہاں پر بھی انہوں نے اپنے دل کی بات کہی ہے جو کچھ لوگوں کو عجیب لگ سکتی ہے اور کچھ لوگ اس کو پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ نیرج نے جیولن تھرو کے فائنل میں 89.45 میٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے سیزن کی بہترین کارکردگی دکھائی لیکن پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کا فاصلہ طے کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اس کے علاوہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلایا جو انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے

یہ بھی پڑھیں

نیرج چوپڑا کی ماں نے کہا، چاندی طلائی تمغہ سے کم نہیں

نیرج چوپڑا کو سلور میڈل، پاکستان کے ارشد ندیم کے نام سونے کا تمغہ

Last Updated : Aug 11, 2024, 1:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.