ETV Bharat / sports

اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈل کس ملک کے پاس ہیں؟ - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس 2024 میں چین نے 300 گولڈ میڈل کا ہندسہ عبور کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔ جبکہ میڈل ٹیبل میں امریکہ اور چین نے 40، 40 گولڈ میڈل جیت کر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

Know Which Country Won Most Golds In Olympics History
اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈل کس ملک کے پاس ہیں؟ (AP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 12, 2024, 10:04 PM IST

پیرس: اولمپکس کی تاریخ میں چین کے طلائی تمغوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے پیرس اولمپکس کے آغاز سے پہلے چین نے کل 263 طلائی تمغے جیتے تھے۔ لیکن پیرس گیمز میں 40 تمغے جیتنے کے بعد چین کے گولڈ میڈل کی تعداد 303 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی چین اولمپکس میں 300 گولڈ میڈل کا ہندسہ عبور کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔ سب سے زیادہ 1108 طلائی تمغوں کے ساتھ فہرست میں امریکہ سرفہرست ہے، اس کے بعد سوویت یونین 395 اور برطانیہ 306 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پیرس اولمپکس میں کس ملک نے بازی ماری؟

پیرس اولمپکس میں امریکہ نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھا اور اتوار کو 40 گولڈ میڈلز، 44 سلور اور 42 برونز میڈل سمیت کل 126 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیلی میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ چین نے بھی مجموعی طور پر 91 تمغے جیتے جس میں 40 گولڈ، 27 چاندی، اور 24 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

تیسرا مقام جاپان نے حاصل کیا جس نے 20 طلائی، 12 چاندی اور 13 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے جو کہ کل 45 تمغے بنتے ہیں۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس نے 18 گولڈ، 19 سلور اور 16 برونز میڈل سمیت کل 53 میڈلز اپنے نام کیے۔ وہیں میزبان ملک فرانس کل 64 تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر ہے جس میں 16 طلائی، 26 چاندی اور 22 کانسے کا تمغہ شامل ہے۔

بھارت نے کتنے گولڈ میڈل جیتے ہیں؟

بھارت نے صرف 10 طلائی تمغے جیتے ہیں جن میں سے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 8 طلائی تمغے جیتے ہیں۔ بھارت کے لیے صرف دو کھلاڑیوں نے انفرادی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں شوٹر ابھینو برندا نے گولڈ میڈل جیتا تھا اور پھر 12 سال بعد نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولین تھرو میں ملک کو گولڈ میڈل دلایا۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے سب سے زیادہ آٹھ گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی، میڈل میں کس ملک نے ماری بازی؟

بھارت گولڈ میڈل کے لیے ترسا، اس کھلاڑی نے اپنا گولڈ میڈل کتے کو گفٹ کردیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.