ETV Bharat / sports

بھارتی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی، ہرمن پریت سنگھ نے فاتحانہ گول کیا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر پیرس اولمپکس کا شاندار آغاز کیا۔ بھارت کی جانب سے مندیپ سنگھ، وویک ساگر پرساد اور ہرمن پریت سنگھ نے شاندار گول کیے۔

Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس 2024 (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 7:04 AM IST

فرانس (پیرس): بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 کا شاندار جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں ستاروں سے بھری بھارتی ٹیم نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں 3-2 سے شاندار جیت درج کی۔ بھارت کی جانب سے مندیپ سنگھ (23ویں منٹ)، وویک ساگر پرساد (34ویں منٹ) اور ہرمن پریت سنگھ (59ویں منٹ) نے گول کیے۔ ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی جانب سے لین سیم (8ویں منٹ) اور سائمن چائلڈ (53ویں منٹ) نے گول کیے۔

بھارت نے ہرمن پریت سنگھ کے گول سے جیت حاصل کی

بھارت کو 59ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا جسے بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے گول پوسٹ میں لگا کر پیرس اولمپکس 2024 کے پہلے میچ میں بھارت کی جیت کو یقینی بنایا۔ غور طلب ہے کہ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ نیوزی لینڈ کے سائمن چائلڈ نے 53ویں منٹ میں پینلٹی کارنر شاٹ کے ری باؤنڈ پر شاندار گول کر کے بھارتی شائقین کو بے چین کر دیا اور میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔

پہلا کوارٹر نیوزی لینڈ کے نام رہا

میچ کا پہلا کوارٹر نیوزی لینڈ کے نام رہا جس نے میچ کا آغاز حملہ آور انداز میں کیا۔ کیوی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں کئی بار بھارتی کھلاڑیوں کو چکمہ دیا۔ کھیل کے 8ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کو پنالٹی کارنر ملا جسے لین سیم نے گول پوسٹ میں لگا کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ بھارت کو پہلے ہاف میں کئی مواقع ملے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہا۔

مندیپ سنگھ کا شاندار گول، ہاف ٹائم تک اسکور 1-1

بھارت نے دوسرے کوارٹر میں تیز شروعات کی اور نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔ بھارت کے اسٹار فارورڈ مندیپ سنگھ صحیح وقت پر صحیح پوزیشن میں آئے اور انہوں نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف برابر کرنے میں مدد دی۔ بھارت کو 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا۔ ہرمن پریت سنگھ کے شاٹ کو نیوزی لینڈ کے گول کیپر نے بچا لیا، لیکن مندیپ نے ریباؤنڈ پر گول کر کے 8 بار گولڈ میڈلسٹ کو میچ میں واپس لایا۔ ہاف ٹائم تک اسکور 1-1 سے برابر تھا۔

ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں 2-1 کی برتری حاصل کی

ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ پر 1 گول کی برتری حاصل کی۔ بھارت کے وویک ساگر پرساد نے 34ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کرکے بھارت کو 2-1 سے آگے کردیا۔ نیوزی لینڈ کو کوارٹر میں مزید دو پنالٹی کارنر ملے جن کا بھارت کے تجربہ کار گول کیپر پی آر سریجیش نے شاندار دفاع کیا۔ اس کے بعد 44ویں منٹ میں نیوزی لینڈ نے شارٹ کارنر پر شاندار شاٹ لگایا جسے سریجیش نے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیرس اولمپکس 2024 میں آج 28 جولائی کا مکمل شیڈول، ہندوستانی کھلاڑیوں کے ایونٹس اور اوقات

منو بھاکر نے تمغے کی امید جگائی، خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.