ETV Bharat / sports

بیڈمنٹن کھلاڑیوں پر کروڑوں روپئے خرچ ہونے کے باوجود ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے - Indian Badminton Contingent

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 13, 2024, 4:53 PM IST

پیرس اولمپکس میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے لیے کروڑوں روپے کی رقم ​​مختص کی گئی تھی لیکن اس کا کوئی بھی فائدہ ملک کو نہیں پہنچا کیونکہ بھارتی شٹلرز فرانس کے دارالحکومت پیرس سے خالی ہاتھ واپس لوٹے ہیں۔

ساتوک اور چراگ
ساتوک اور چراگ (IANS PHOTO)

حیدرآباد:پیرس اولمپکس میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد حکومت کی حمایت کے باوجود کوئی تمغہ جیتنے میں ناکام رہنے پر مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ جس کے بعد اب لوگوں کے درمیان یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ ان کھلاڑیوں پر اتنا زیادہ پیسے خرچ کیا جارہا ہے لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آرہا ہے۔

دراصل پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ میڈل کی امید لگانے کے باوجود ان کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس سے بھی زیادہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے پرکاش پڈوکون، ایک اور ہندوستانی بیڈمنٹن لیجنڈ نے بھارتی شٹلرز کو ان کی ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ لکشیا سین کے کوچ پرکاش پڈوکون نے برونز میڈل میچ ہارنے کے بعد کہا تھا کہ اب کھلاڑیوں کو بھی آگے آکر ذمہ داری اٹھانی ہوگی کیونکہ حکومت ان کے لیے بہت کچھ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے بھارتی حکومت نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مشن اولمپک سیل کے ذریعے بھارتی کھیلوں میں کافی زیادہ رقم کی سرمایہ کاری کی۔ پیرس اولمپکس میں 117 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی دستے کے لیے 470 کروڑ روپے کی مجموعی رقم مختص کی گئی تھی۔ جس میں سے صرف 72.03 کروڑ روپے بیڈمنٹن کے لیے مختص تھے، جو کہ کسی بھی خاص کھیل کے لیے دوسری سب سے بڑی فنڈنگ ​​ہے جبکہ ایتھیلیٹ کے لیے 96 کروڑ روپئے مختص کیے گئے تھے۔

ساتوک اور چراگ کوارٹر فائنل سے باہر

ساتوک اور چراغ کی بھارتی جوڑی مقابلہ شروع ہونے سے پہلے تمغے کے دعویدار تھی۔ لیکن ان کا پہلا اولمپک تمغہ جیتنے کا خواب کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ چکنا چور ہوگیا۔

پی وی سندھو کو پری کوارٹر فائنل میں شکست

پی وی سندھو نے پچھلے دو اولمپکس میں تمغے جیتے تھے، لیکن وہ اس اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ جیتنے میں ناکام رہیں۔ وہ پیرس اولمپکس کے پری کوارٹر فائنل میں چین کی ہی بِنگ جیاؤ سے 19-21، 14-21 سے ہار کر باہر ہو گئیں۔

لکشیا سین کو برونز میڈل میں شکست

لکشیا سین کا سیمی فائنل تک پہنچنے تک کا سفر شاندار تھا لیکن وہ سیمی فائنل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن کے خلاف ہار گئے اور پھر برونز میڈل کے میچ میں پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دو سیٹ لگاتار ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں

لندن اولمپکس 2012 کےبعد پہلی بار ہندوستانی شٹلرز خالی ہاتھ لوٹے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.