ڈبلن:میزبان آئر لینڈ کے 178 رنوں کے جواب میں پاکستان نے 17 ویں اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات مایوس کن رہی اور 16 رنوں کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب14 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 139 رنوں کی شراکت داری کی۔محمد رضوان 38 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رن بنا کر ایڈیر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔
افتخار احمد پانچ رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم42 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 75 رن بنا کر ینگ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔اعظم خان(ناٹ آوٹ18) اور عماد وسیم (ایک رن ناٹ آوٹ) رہتے ہوئے پاکستان کو 17 ویں اوورز میں جیت دلائی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنائے۔آئر لینڈ کی جانب سے لورکان ٹیکر 73 رن ،اینڈی بالبرنی35 رن اور ہنری ٹیکٹر 30 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، شانتو کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان - T20 WC 2024
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 14 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی کو دو ،محمد عامر اور عماد وسیم کو ایک ایک وکٹ ملا۔