ETV Bharat / sports

پاکستان آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا - Pakistan Tour Of Irleand - PAKISTAN TOUR OF IRLEAND

T20 World Cup 2024 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو آئرلینڈ کے ساتھ تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس دوران 12 ٹی20 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 29, 2024, 8:32 PM IST

اسلام آباد: پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تینوں میچز 10 سے 14 مئی تک ڈبلن کے کیسل ایونیو میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی20 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ دورے بہت ہی اہم ہیں۔ اس سے ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھنے کو موقع مل سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 سیریز جولائی 2020 میں شیڈول تھی، لیکن یہ دورہ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔دراصل یہ ایک ری شیڈول ٹور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ - PCB On Babar Azam

پاکستان، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے پیش نظر اپنی فارم کو بہتر بنانے کے لیے 12 ٹی20 میچ کھیلے گا۔میگا ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کو خود کو تیار کرنے کے لئے 12 ٹی 20 میچ کافی ہوں گے۔ دی مین ان گرین میں پاکستان کے ساتھ 18 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ آئرلینڈ سیریز کے بعد پاکستان 22 سے 28 مئی کے درمیان انگلینڈ کے ساتھ چار میچ کھیلے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.