ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کا خواب چکنا چور,کیسے ہوا باہر - icc T20 World Cup

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سفر لیگ مرحلے سے ہی ختم ہو گیا ہے۔ افغانستان کی پاپوا نیو گنی کے خلاف جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ سپر ایٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہونے والی پہلی سب سے بڑی ٹیم ہے۔

نیوزی لینڈ کا خواب چکنا چور,کیسے ہوا باہر
نیوزی لینڈ کا خواب چکنا چور,کیسے ہوا باہر ((photo AP))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 12:49 PM IST

نیویارک: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہوگئی۔ افغانستان کی پاپوا نیو گنی پر فتح کے ساتھ ہی کین ولیمسن کا نیوزی لینڈ کا سپر ایٹ میں جگہ بنانے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔وہ گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گیا ہے۔ اب نیوزی لینڈ لیگ مرحلے کے اپنے آخری 2 میچ کھیلے گی لیکن ٹاپ 8 ٹیموں کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں نہیں جا سکے گی، جہاں سپر 8 ٹیموں کے درمیان ٹاپ فور کے لیے جنگ ہوگی۔

نیوزی لینڈ سپر 8 سے باہر

نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 میچ کھیلے ہیں۔ ان دونوں میچوں میں پہلے افغانستان نے اسے 84 رنوں سے شکست دی۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں13 رنوں سے شکست کا سامنا پڑا۔فی الحال نیوزی لینڈ لیگ ٹیبل میں آخری پوزیشن ہر ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر وہ بقیہ دو میچ جیت بھی جاتی ہے تو اس کے صرف 4 پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔ وہیں افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے 6-6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں جگہ بنا لی ہے۔

نیوزی لینڈ سپر 8 سے کیسے باہر ہوا؟

آج یعنی جمعہ کو گروپ سی کا میچ افغانستان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا گیا۔ افغانستان نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت کر سپر 8 میں جگہ بنالی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی سپر 8 میں جگہ بنا چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کا ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر8 میں شاہانہ اندازمیں داخلہ، نیوزی لینڈ باہر - ICC T20 WORLD CUP 2024

کسی گروپ سے صرف دو ٹاپ ٹیمیں ہی سپر 8 میں جگہ بنا سکتی ہیں۔ اس کے دعویدار گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز تھے، اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.