ETV Bharat / sports

دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، بریسویل کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان - NZ vs PAK T20I

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 3:31 PM IST

Updated : Apr 3, 2024, 7:10 PM IST

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں دو نئے چہروں کے ساتھ ساتھ مائیکل بریسویل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی اس سیریز کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مائیکل بریسویل انجری کے باعث مارچ 2023 سے نیوزی لینڈ کی ٹیم سے باہر تھے۔ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے کیوی ٹیم میں شاندار واپسی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے سلیکٹر سیم ویلز نے کہا کہ بریسویل نے ٹیم میں واپسی اور انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

ویلز نے یہ بھی کہا کہ مائیکل کو طویل عرصے سے کرکٹ سے دور رہنا پڑا ہے اور انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلتا ہوا دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ وہ ایڑی کی چوٹ کے بعد اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

وہ ایک اچھا کپتان بھی ثابت ہوگا، کیونکہ ان کے پاس ویلنگٹن کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اے اور نیوزی لینڈ الیون ٹیموں کی کپتانی کا تجربہ ہے جس سے ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔ اس سیریز کے لیے دو نوجوان کھلاڑی ٹم رابنسن اور ولیم اورورک کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے کندھوں پر تھی۔ اس کے علاوہ دو ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑی عماد وسیم اور محمد عامر بھی اپنا ریٹائرمنٹ واپس لے چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ دونوں بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، فن ایلن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کانکی، ایڈم ملنے، جمی نیشام، ٹِم رابنسن، ٹِم سیفرٹ، ایش سوڈھی، جوش کلارکسن، ول اوورکے۔

نیوزی لینڈ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول

پہلا ٹی ٹوئنٹی - 18 اپریل، راولپنڈی، شام 7:30

دوسرا ٹوی ٹوئنٹی - 20 اپریل، راولپنڈی، شام 7:30

تیسرا ٹی ٹوئنٹی - 21 اپریل، راولپنڈی، شام 7:30

چوتھا ٹی ٹوئنٹی 25 - اپریل، لاہور، شام 7:30

پانچواں ٹی ٹوئنٹی 27 - اپریل، لاہور، شام 7:30

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Last Updated : Apr 3, 2024, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.