ETV Bharat / sports

ہمیں امید ہے بیٹا دیش کو مایوس نہیں کرے گا: نیرج کے والد - Neeraj Chopra in Paris Olympics - NEERAJ CHOPRA IN PARIS OLYMPICS

ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ مڈلسٹ نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس کے فائنل راونڈ میں بھی پہنچ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان سے ایک بار پھر گولڈ میڈل کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ نیرج کے والد اور دادا کا کہنا ہے کہ بیٹا دیش کی امیدوں پر کھرا اترے گا اور وہ دیش کو مایوس نہیں کرے گا۔

Neeraj's father hopes that his son will win gold medal in Paris Olympics 2024
ہمیں امید ہے بیٹا دیش کو مایوس نہیں کرے گا: نیرج کے والد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 8, 2024, 3:24 PM IST

Updated : Aug 8, 2024, 5:11 PM IST

حیدرآباد: بھارت کے اسٹار نیزہ باز نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی ہی کوشش میں جیولین تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔ نیرج نے 89.34 میٹر نیزہ پھینک کر کوالیفائنگ راونڈ میں پہلے نمبر پر تھے۔ نیرج کی اس شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر پورا ملک ان سے سونے کی امید کر رہا ہے۔

نیرج چوپڑا کے گھر والے بھی ان کی بہترین کارکردگی سے کافی خوش ہیں۔ان کے والد اور دادا کو امید ہے کہ نیرج ٹوکیو کی طرح پیرس میں بھی گولڈ جیتے گا۔ نیرج چوپڑا ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت کے کھنڈرا گاؤں کے رہائشی ہیں۔ ان کے والد سبھاش چوپڑا نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس بار بھی ان کا بیٹا گولڈ میڈل لا کر پورے ملک کو خوشی کا موقع دے گا۔

ہمیں امید ہے بیٹا دیش کو مایوس نہیں کرے گا: نیرج کے والد (Etv Bharat)

انہوں نے کہا کہ نیرج سے بات ہوئی تھی تو اس نے کہا ہے کہ جسم ٹھیک کام کر رہا ہے۔ امید ہے کہ اس بار بھی میں ٹوکیو اولمپکس کی تاریخ دہرانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ قابل ذکر ہے کہ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر برچھا پھینک کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

نیرج چوپڑا کے دادا کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ وہ پورے ملک کو خوش رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔تمغہ جیتنے کی امید پر انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ گولڈ جیتے گا لیکن یہ خدا کی مرضی پر منحصر ہے۔ جو بھی تمغہ آئے گا وہ بخوشی قبول کرے گا۔

جیولن تھرو کا فائنل راونڈ: گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے گروپ بی کے کوالیفائنگ میچ میں 89.34 میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا تھا اور یہ نیرج کا بہترین سیزن ریکارڈ بھی تھا۔ اب وہ فائنل میں بھارت کو طلائی تمغہ دلا سکتے ہیں۔ مردوں کے جیولین تھرو کا فائنل راونڈ رات 11:55 بجے سے شروع ہوگا۔ اس راونڈ میں بارہ کھلاڑی شریک ہوں اور سرفہرست تین کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازا جائے گا۔

گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کی کامیابیاں: نیرج چوپڑا نے 2016 میں ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل، 2016 میں ساؤتھ ایشیا گیمز میں گولڈ میڈل، 2017 میں ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل، 2018 میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل، 2018 میں جکارتہ میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل، 2020 میں ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل، 2022 میں عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور 2023 میں عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں نیرج کا فائنل اور ہاکی ٹیم کا برونز میڈل میچ کب کھیلے جائیں گے؟

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کی امید

پیرس اولمپکس میں گولڈن بوائے کا شاندار آغاز، گولڈ میڈل آنا طئے

Last Updated : Aug 8, 2024, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.