ETV Bharat / sports

سیاست میں قدم رکھتے ہی ونیش پھوگاٹ مشکل میں، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے بھیجا نوٹس - NADA Notice to Vinesh Phogat - NADA NOTICE TO VINESH PHOGAT

پیرس اولمپکس میں فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ نے ریسلنگ سبکدوسش ہوگئیں اور سیاست میں قدم رکھ دیا۔ حال ہی میں انھوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرکے ہریانہ اسمبلی میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ان کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں کیونکہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے انھیں نوٹس بھیج کر 14 دنوں میں جواب طلب کیا ہے۔

Vinesh Phogat
ونیش پھوگاٹ (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 26, 2024, 1:13 PM IST

نئی دہلی: خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپک گیمز میں تمغہ جیتنے سے محروم ہوگئیں تھیں کیونکہ فائنل کی صبح ان کا وزن مقررہ زمرے کے وزن سے 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

جس کے بعد ونیش کا دل ٹوٹ گیا اور انھوں نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا۔ انھوں نے اپنی نااہلی کا معاملہ کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس میں بھی اٹھایا لیکن وہاں سے بھی ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔ اس کے بعد وہ گھر لوٹیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

لیکن گھر لوٹنے کے ایک ہفتے بعد ونیش نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے ساتھی کھلاڑی بجرنگ پونیا کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ جس کے بعد کانگریس نے انھیں ہریانہ اسمبلی الیکشن میں جولانا سیٹ سے میدان میں بھی اتار دیا۔

سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے ونیش نے بی جے پی کے سابق ایم پی برج بھوشن کے خلاف خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے پر بھی دہلی کی سڑکوں پر احتجاج کیا جہاں انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھی انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیونکہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی (NADA) نے ریسلر ونیش پھوگٹ کو ان کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات نہ ہونے پر نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 9 ستمبر کو ہریانہ کے سونی پت میں ونیش کی رہائش گاہ پر ایک ڈوپ کنٹرول افسر کو بھیجا گیا تھا، اس وقت ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے مقرر کردہ وقت پر وہاں موجود ہوں۔

لیکن ہریانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والی ونیش پھوگاٹ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔ جس کی وجہ سے ناڈا نے کہا کہ یہ ان کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات کی کمی کا معاملہ ہے۔ جس پر ونیش سے 14 دن کے اندر نوٹس کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

ریٹارمنٹ کے بعد بھی ونیش پھوگاٹ کا انیٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیوں؟

واضح رہے کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق، فعال کھلاڑی رجسٹرڈ ٹیسٹنگ پول کا حصہ ہوتے ہیں اور اس لیے انہیں مہینے میں مخصوص دنوں کے لیے ایک مخصوص وقت اور جگہ دینا ہوگی تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں۔ ونیش، جس نے پیرس اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کیا تھا، مارچ 2022 سے رجسٹرڈ ٹیسٹنگ پول کا حصہ ہیں اور انھیں اس سال جنوری میں ناڈا کی جانب سے فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بارہ مہینوں کے اندر تین بار ملاقات کرنے میں ناکامی کو اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے اور اس پر وہی جرمانے ہوتے ہیں جو مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے طور پر ہوتے ہیں۔ ونیش پھوگٹ کے معاملے میں ناڈا نے اپنی نوٹس میں بتایا ہے کہ 12 ماہ میں یہ ان کی پہلی ناکامی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش کو پیرس اولمپکس میں اپنی نااہلی پر ملک سے معافی مانگنی چاہیے تھی: یوگیشور دت

اولمپکس سے نااہل ہونے پر ونیش پھوگاٹ نے پہلی دفعہ اس پر لگایا بڑا الزام

ہریانہ اسمبلی انتخابات: کانگریس کے ٹکٹ پر جولانہ سیٹ سے لڑیں گی ونیش پھوگاٹ

انھوں نے ہمیں گولڈ نہیں دیا تو کیا ہوا، ہمارے اپنوں نے ہمیں گولڈ سے بھی زیادہ نوازا ہے: ونیش پھوگاٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.