نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ جس میں ایم ایس دھونی نے انکشاف کیا کہ ویراٹ کوہلی کے ساتھ ان کا رشتہ دوستی کا نہیں ہے۔
MS Dhoni talking about the bond with Virat Kohli. 🫂❤️
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) August 31, 2024
- The Mahirat duo! 🌟 pic.twitter.com/uOYuSXrZD2
جب ایم ایس دھونی سے ایک تقریب کے دوران ویراٹ کوہلی کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو دھونی نے کہا کہ ہم 2008 سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ہم دونوں میں عمر کا بہت فرق ہے لیکن میں اس کے بڑے بھائی جیسا ہوں یا اس رشتے کو آپ جس نام سے بھی پکاریں ہم ایک ایسے ساتھی ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے طویل عرصے سے خدمت کی اور وہ عالمی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
دراصل جب دھونی نے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑی تو ویراٹ کوہلی ان کے جانشین بنے، لیکن ویراٹ کی کپتانی اتنی زیادہ دیر تک نہیں چل سکی جتنی دھونی کی چلی تھی۔ لیکن ویراٹ کے بعد بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے حوالے کردی گئی۔
اس وقت ویراٹ کوہلی کے کیریئر میں کافی اتار چڑھاؤ آیا اور اس دوران ویراٹ نے ایک پریس کانفرنس ذکر کیا تھا کہ جب میں کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت صرف دھونی نے فون کرکے مجھ سے بات کی تھی اور کسی نے بھی مجھ سے بات نہیں کی۔