نئی دہلی:انڈین پریمئیر لیگ 2024 میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔کرکٹ کے دیوانوں پر آئی پی ایل کا خمار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔آئی پی ایل میں جہاں ایک طرف انگنت ریکارڈ بن رہے ہیں تو دوسری طرف مشہور کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔اسی درمیان آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سے باہر ہو گئے ہیں
دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے پیر کو یہاں کہا کہ آل راؤنڈر مچل مارش آئی پی ایل 2024 کے بقیہ حصے میں حصہ نہیں لیں گے۔ مارش فی الحال دائیں ہیمسٹرنگ کے مسئلے سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ اس چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ ہندوستان واپس نہیں آئیں گے اور آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یوزویندر چہل آئی پی ایل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بالر بنے - Indian Premier League
مارش کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی میڈیکل ٹیم سے مشورہ کرنے کے لیے 12 اپریل کو پرتھ واپس چلے گئے تھے۔ وہ آئی پی ایل میں واپس آئیں گے یا نہیں، یہ فیصلہ کرنے میں تھوڑی تاخیر ہوئی، کیونکہ مارش کو صحت یاب ہونے اور ان کی انجری کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے کافی وقت دیا جا رہا تھا۔
یواین آئی