ETV Bharat / sports

ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر یہ دو بڑی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی - Test cricket celebration

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 18, 2024, 1:29 PM IST

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کے جشن کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز مارچ 1877 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے ساتھ ہی ہوا تھا۔ اب مارچ 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

MCG
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (Getty Image)

نئی دہلی: ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کی خوشی میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جے) میں واحد ٹیسٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قابل ذکر ہے مارچ 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

1977 میں ٹیسٹ کرکٹ کے سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں میچ کھیلا گیا تھا جس کو میچ کو آسٹریلیا نے 45 رنز سے جیت لیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلی دفعہ 15 سے 19 مارچ 1877 میں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں ہی کھیلا گیا تھا۔

دراصل کرکٹ آسٹریلیا نے 2024-25 سے 2030-31 تک کے لیے مردوں کے بین الاقوامی ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں سمیت دیگر میچوں کے لیے میزبانی کے تعلق سے حتمی شکل دے دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ مارچ 2027 میں ایم سی جے میں 150 ویں سالگرہ کا ٹیسٹ میچ دنیا کے عظیم کھیلوں کے میدانوں میں سے ایک پر کھیل کے اعلیٰ فارمیٹ کا ایک شاندار جشن ہوگا۔ اس شیڈول نے سالانہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو ایم سی جے سے منتقل کرنے کی قیاس آرائیوں کو بھی ختم کر دیا۔ جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ نئے سال کے میچ کی میزبانی جاری رکھے گا۔

مزید برآں، ایڈیلیڈ اوول 2025/26 کے سیزن سے ہر دسمبر میں 'کرسمس ٹیسٹ' کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں ڈے نائٹ اور ڈے ٹیسٹ کا امتزاج ہوگا۔ پرتھ کو 2026-27 سیزن تک مردوں کے پہلے سمر ٹیسٹ کی میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ شیڈول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک بھر میں صحیح وقت پر بہترین مقامات پر بہترین کرکٹ کھیلی جائے گی۔ جس میں شاندار ٹیسٹ میچز اور دلچسپ ڈے نائٹ میچز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹرپل سنچریاں بنانے والے بلے باز کون ہیں؟

ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ گیا تو کیا ہوگا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.