ETV Bharat / sports

منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کو دی مبارکباد، مداحوں نے پوچھ دیا یہ سوال - Manu Bhaker Neeraj Chopra

پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں بھارت کے لیے دو کانسی کے تمغے جیتنے والی منو بھاکر نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل کے بعد نیرج چوپڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے جلد صحتیاب ہونے اور مستبقل میں مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان سے نیرج سے شادی کے بارے میں سوال کرنے لگے۔

MANU BHAKER NEERAJ CHOPRA
منو بھاکر اور نیرج چوپڑا (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 16, 2024, 1:24 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی ڈبل اولمپک تمغہ جیتنے والی خاتون شوٹر منو بھاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ملک کے اسٹار جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا یہ ٹویٹ کافی زیادہ وائرل بھی ہورہا ہے۔ جس پر لاکھوں لوگ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

کچھ لوگ تو منو بھاکر سے ڈائرکٹ شادی کے متعلق سوال تک پوچھ لیا۔ دراصل پیرس اولمپکس 2024 کے دوران ہی ان دونوں کے افیئر کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ منو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی ڈیٹنگ اور افیئرز کی افواہوں کے درمیان منو کی ماں کو پیرس میں نیرج سے ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اسی وقت سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، جن میں منو اور نیرج ایک ساتھ باتیں کرتے نظر آئے تھے۔ ان تصاویر میں دونوں کی کیمسٹری بہت اچھی لگ رہی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔

اب منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے جب وہ ڈائمنڈ لیگ 2024 کے فائنل میں 1 سینٹی میٹر سے ٹائٹل سے محروم رہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے نیرج کو 2024 سیزن کے اختتام پر مبارکباد دی ہے۔ نیرج کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نیرج چوپڑا کو 2024 میں شاندار سیزن کے لیے مبارکباد۔ آپ کی جلد صحت یابی اور آنے والے سالوں میں مزید کامیابی کی خواہش کرتی ہوں۔

منو بھاکر کی اس پوسٹ کے بعد مداح طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ اس دوران کئی صارفین نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے، جب کہ کچھ صارفین نے منو اور نیرج سے ان کی شادی سے متعلق سوالات بھی کیے تھے۔

جبکہ منو اور نیرج کی جانب سے ابھی اپنے افیئر کو لے کر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ منو کے گھر والوں نے بھی ان کو افواہوں کی تردید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ منو صرف اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈائمنڈ لیگ 2024 کا فائنل 14 ستمبر کو برسلز میں کھیلا گیا۔ اس میں نیرج چوپڑا 87.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں نیرج سے گولڈ کی امید تھی لیکن وہ دوسرے نمبر پر رہ کر ملک کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ کا فائنل ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ کھیلا

ڈائمنڈ لیگ میں نیرج چوپڑا کا لگاتار دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا خواب ٹوٹا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.