ETV Bharat / sports

کین ولیمسن کا عجیب و غریب رن آؤٹ

Kane Williamson Run Out آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کپتان کین ولیمسن رنز لیتے وقت ساتھ کھلاڑی سے ٹکر کر رن آوٹ ہوگئے۔ ولیمسن اپنے کیریئر میں 12 سال بعد رن آؤٹ ہوئے ہیں۔

Kane Williamson run out
کین ولیمسن کا عجیب و غریب رن آؤٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:36 PM IST

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ویلنگٹن کے بیسن ریزرو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے دوران کپتان کین ولیمسن رنز لیتے وقت ساتھ کھلاڑی سے ٹکر کر صفر پر رن آوٹ ہوگئے۔ میدان میں موجود تمام تماشائی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

دراصل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہمیشہ کی طرح اپنی ٹیم کے لیے نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔ مچل سٹارک آسٹریلیا کی جانب سے نیوزی لینڈ کی اننگز کا 5واں اوور کروا رہے تھے۔ ولیمسن نے اپنے اوور کی آخری گیند کھیلی اور رنز بنانے کے لیے بھاگے۔ گیند مڈ آف کی طرف تیزی سے جا رہی تھی اور ولیمسن نان اسٹرائیکر اینڈ کی طرف بھاگ رہے تھے۔ ایسی حالت میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے ول ینگ رن لیتے ہوئے اپنے کپتان سے ٹکرا گئے اور اسی دوران مڈ آف پر فیلڈنگ کر رہے مارنس لیبوشگن کا ڈائریکٹ تھرو وکٹ پر جا لگا۔

ولیمسن ان دنوں بہت اچھی فارم چل رہے تھے لیکن اس طرح سے ان کا رن آؤٹ ہونا اور پویلین لوٹنا شائقین کے لیے مایوس کن تھا۔اس میچ میں آسٹریلیا نے کیمرون گرین کی 174 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 383 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری بھی اسکور نہ کر سکا۔ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 13 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر 217 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیون کونوے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے باہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.