حیدرآباد:ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے یہ بات برطانوی روزنامہ گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قسمت کا کوئی کھیل نہیں ہوتا، یہاں صرف بہتر ٹیم جیت حاصل کرتی ہے۔ آپ کو قسمت کی بنیاد پر 20 وکٹ نہیں مل سکتے۔ صرف وائٹ بال کرکٹ کھیل کر میں کبھی بھی مطمئن نہیں رہنے والا تھا، میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ سب سے اوپر ہے۔
فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ میں جس دور سے تعلق رکھتا ہوں اس کے لوگوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کہیں زیادہ ہے اور میں اپنی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ کو بنیاد کے طور پر استعمال کروں گا۔ ہاں، میں نے آئی پی ایل سے شروعات کی تھی، لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ کے ذریعے ہی میں نے بالنگ سیکھی۔
انہوں نے کہاکہ بیس بال کے تصور سے میں خود کو جوڑ نہیں پاتا لیکن وہ اس وقت اس طرز کی کرکٹ کھیل کر زیادہ کامیاب ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ اس طرح بھی کھیلی جا سکتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی ایک بالر کے طور پر میں محسوس کرتا ہوں کہ کرکٹ کا یہ انداز مجھے کھیل میں بنائے رکھتا ہے۔ ایک باالر کے طور پر، میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ کسی چیز کا فائدہ کیسے اٹھایا جائے۔ انہیں نیک تمنائیں، لیکن ایک بالر کے طور پر آپ کھیل میں بنے رہتے رہیں۔
یہ بھی پٹھیں:ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ سے باہر
تجربہ کار تیز گیند باز بمراہ نے 32 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ تاہم حیدرآباد میں 25 جنوری سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ گھر پر ان کا پانچواں ٹیسٹ میچ ہی ہوگا۔واضح رہے کہ بمراہ نے جنوبی افریقہ کے دورے پر کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں میں کل 12 وکٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 61 رنز کے عوض چھ وکٹ بھی حاصل کیے تھے۔ پچھلی بار جب انگلینڈ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، بمراہ نے چار میں سے دو ٹیسٹ میچ ہی کھیلے تھے اور 48 اوور کی گیند بازی کی تھی۔
یو این آئی