نیویارک:آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں کینیڈا اور آئر لینڈ کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔رواں ٹی 20ورلڈ کپ میں دوونں ٹیموں کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔
گروپ اے میں کینیڈا کو شریک میزبان امریکہ کے ہاتھوں پہلےمیچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ٹھا۔یہ ایک ہائی اسکوررنگ میچ تھا جس میں امریکہ نے195 رنوں کا ہدف حاصل کیا تھا۔
دوسری طرف مضبوط اورمتوازن کھلاڑیوں پر مشتمل آئر لینڈ نے ہندوستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ہندوستان کے گیبدبازوں کی عمدہ بالنگ کے سامنے آئر لینڈ کی پوری ٹیم97 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی۔
اس میچ میں دونوں ٹیمیں اپنی اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے نئےجوش و جذبے کے ساتھ مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گی۔دونوں ٹیموں ورلڈ کپ میں پہلی جیت درج کرنے کی کوشش ہوگی۔
آئر لینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے کہاکہ ان کی گیندبازی اچھی ہے۔وہ حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آل آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہدف کو آسانی کے ساتھ حاصل کیا جاسکے۔
دوسری طرف کینیڈا کے کپتان سعد بن ظفر نے کہاکہ وہ پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ آخری میچ میں کیا ہوا اس کے بارے میں سوچنے کے بجائے آج کے مقابلے پر توجہ مرکوز ہے۔