ETV Bharat / sports

بارش ہونے کی صورت میں کون سی ٹیم کوالیفائر ٹو میں پہنچے گی - IPL 2024 Eliminator - IPL 2024 ELIMINATOR

آئی پی ایل 2024 کا ایلیمینیٹر میچ راجستھان بمقابلہ بنگلورو کے درمیان آج احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم اپنا اگلا میچ میں کوالیفائر ٹو میں حیدرآباد سے کھیلے گی۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ایلیمینیٹر میچ منسوخ ہونے پر کون سی ٹیم کوالیفائر ٹو کے لیے کوالیفائی کرے گی؟

IPL 2024: What If RR vs RCB Eliminator Abandoned Due To Rain
بارش ہونے کی صورت میں کون سی ٹیم کوالیفائر ٹو میں پہنچے گی (INAS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 22, 2024, 4:50 PM IST

حیدرآباد: آئی پی ایل 2024 کا ایلیمینیٹر میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں کوہلی اینڈ کمپنی کا مقابلہ سنجو سیمسن کی راجستھان رائل سے ہوگا۔ جس میں جیتنے والی ٹیم کوالیفائر-2 کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی، اس لیے دونوں ٹیموں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کے لیے جیت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

ایسے میں شائقین کی نظریں اس بات پر بھی لگی ہوئی ہیں کہ اگر آج کا میچ بارش یا کسی اور وجہ سے منسوخ ہوجاتا ہے تو کون سی ٹیم اگلے میچ کے لیے کوالیفائی کرے گی اور کون سی ٹیم کا سفر یہیں پر ختم ہوجائے گا۔

اگرچہ آج کے میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن اگر بارش ہوتی ہے تو سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان کو اس کا فائدہ ہوگا۔

کیونکہ راجستھان رائلز پوائنٹس ٹیبل میں بنگلورو سے اوپر ہے، راجستھان کے 17 پوائنٹس ہیں جبکہ بنگلورو کے 14 پوائنٹس ہیں، اس لیے راجستھان کوالیفائر-2 کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

لیکن اگر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوتے تو یہ فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جاتا، تو اس صورت میں بنگلورو کوالیفائر ٹو کے لیے کوالیفائی کرجاتا کیونکہ اس کا رن ریٹ راجستھان سے بہتر ہے۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو راجستھان اور بنگلورو کی کارکردگی ایک دوسرے کے بالکل برعکس رہی ہے۔راجستھان نے سیزن کے آغاز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے 8 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 7 میں فتح حاصل کی۔

جب کہ اس کے بالکل برعکس آر سی بی نے پہلے 8 میچوں میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور 7 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد بنگلور نے اپنے تمام میچ جیتے اور راجستھان اپنے بعد کے تمام میچ ہار گیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز اسٹارک کی شاندار گیندبازی کے بعد وینکٹیش اور شریش کی شاندار بلے بازی کی بدولت کے کے آر نے آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میچ میں حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی پی ایل 2024 کا ایلیمینیٹر:راجستھان کا بنگلورو سے مقابلہ آج

حیدرآباد کو شکست دے کر کے کے آر آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.