حیدرآباد: کرکٹ کا سب سے بڑا تہوار آئی پی ایل کا آغاز 22 مارچ سے ہونے والا ہے۔ جس کے لیے تمام 10 ٹیموں اپنی اپنی فرنچائزز کی ریاستوں میں پریکٹس کر رہی ہیں۔ پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس اسٹوری میں ہم آپ کو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے پانچ کھلاڑیوں کے باے میں بتائیں گے۔ دراصل کسی بھی میچ میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ کچھ رقم اور ایک ٹرافی پر مشتمل ہوتی ہے۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی
- اے بی ڈی ویلیئرز:
دہلی ڈیئر ڈویلس اور رائل چیلینجرز بنگلور کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ڈی ویلیئرز آئی پی ایل میں 25 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے 184 آئی پی ایل میچ میں کل 5162 رنز بنائے ہیں ، جس میں 3 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ڈی ویلیئرز کا ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور 133 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔
- کرس گیل:
کرس گیل آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔ کرس گیل نے آئی پی ایل میں 22 مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا ہے۔کرس گیل پہلے کے کے آر، بنگلور اور پھر پنجاب کے لیے کھیل چکے ہیں۔ کرس گیل نے 2009 سے 2021 تک 142 آئی پی ایل میچز میں کل 4965 رنز بنائیں ہیں۔جس میں 6 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ گیل سب سے بڑا انفرادی اسکور 175 رنز کا ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 357 چھکے کا ریکارڈ بھی گیل کے پاس ہیں۔
- روہت شرما:
بھارتی ٹیم کے کپتان اور ممبئی انڈینز کے اسٹار کھلاڑی روہت شرما کے نام آئی پی ایل میں 19 پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ہے۔ روہت شرما نے 2008 سے 2023 تک 243 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں، جس میں روہت کے نام 6211 رنز درج ہیں، روہت نے اس دوران 1 سنچری اور 42 نصف سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ تاہم روہت شرما ایک بھی پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ نہیں جیت سکے۔ روہت کی کپتانی میں ممبئی انڈینس نے 5 بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔
- ڈیوڈ وارنر:
ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں چوتھے سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔ وارنر نے 2009 سے آئی پی ایل کھیلنا شروع کیا اور 2023 تک وہ 18 پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کے نام آئی پی ایل میں 176 میچوں میں 6397 رنز ہیں۔ جس میں 4 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ڈیوڈ وارنر دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔
- مہندر سنگھ دھونی:
ایم ایس دھونی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ دھونی نے 17 مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ 2008 سے 2023 تک دھونی نے آئی پی ایل کے 250 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 5082 رنز بنائے ہیں، جس میں ان کے نام 24 نصف سنچریاں ہیں، تاہم دھونی نے 250 میچوں میں ایک بھی سنچری نہیں بنائی اور نہ ہی وہ کسی بھی سیزن میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی پی ایل 2024 کے شیڈول کا اعلان: افتتاحی میچ میں چنئی اور بنگلور مدمقابل ہوں گے
آئی پی ایل 2024 نیلامی کے بعد تمام دس ٹیموں کے اسکواڈ کیا ہیں؟