ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا - IPL 2024 - IPL 2024

GT vs MI ممبئی انڈینس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پانچویں میچ میں اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

IPL 2024: Today Upcoming Match Gujarat Titans vs Mumbai Indians
آئی پی ایل میں آج کا دوسرا میچ ممبئی اور گجرات کے درمیان کھیلا جائے گا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 4:51 PM IST

Updated : Mar 24, 2024, 7:49 PM IST

احمد آباد: نریندر مودی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد ہاردک نے کہا کہ پچ بہت اچھی لگ رہی ہے۔ اوس کا اثر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس زمین پر واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ گجرات میری جائے پیدائش ہے۔

ہاردک نے مزید کہا کہ میں نے یہاں کافی کامیابی حاصل کی ہے اور میں اس کے لیے اپنی ریاست کا شکر گزار ہوں۔ تاہم ممبئی میں میرے کرکٹ کیریئر کو ایک نئی سمت ملی ہے۔ ہماری ٹیم کی تیاری بہت اچھی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کی ٹیم ٹم ڈیوڈ، جیرالڈ کوٹزی اور لیوک ووڈ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ان کی ٹیم میں صرف تین غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے کہا کہ اس گراؤنڈ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ یہاں بطور کپتان میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔ آج ہماری ٹیم میں تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ٹیم میں امیش بھائی، اسپینسر جانسن اور عمر زئی کو شامل کیا گیا ہے۔

ممبئی انڈینز کی پلیئنگ الیون: ایشان کشن، روہت شرما، نمن دھیر، تلک ورما، ہاردک پانڈیا(کپتان)، ٹم ڈیوڈ، شمس ملانی، جیرالڈ کوٹزی، پیوش چالا، جسپریت بمراہ اور لیوک ووڈ۔

گجرات ٹائٹنز پلیئنگ الیون: ریدھیمان ساہا، شبھمن گل (کپتان)، سائی سدرشن، وجے شنکر، ڈیوڈ ملر، راہل تیوتیا، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، امیش یادو، سائی کشور اور اسپینسر جانسن۔

گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ سیزن میں پانچ بار کی چیمپئن ممبئی کو پلے آف میں شکست دے کر اسے چھٹیں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا تھا۔ اس جیت کے ہیرو شبمن گل تھے جو اب گجرات کے نئے کپتان ہیں جبکہ گزشتہ دو سیزن میں گجرات کی کمان کرنے والے ہاردک پانڈیا اب ممبئی کے کپتان بن گئے ہیں۔

ممبئی کو گجرات کو ہرانے کے لیے اس کے کپتان سے نمٹنا ہوگا۔ شبمن گل نے گزشتہ سیزن میں اکیلے 890 رنز بنائے تھے۔ ان کے علاوہ سائی سدرشن اور ردھیمان ساہا کی بلے بازی پر بھی گجرات کی قسمت کا انحصار ہو گا جب کہ ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا جیسے بلے باز ممبئی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب آئی پی ایل کے آخری دو سیزن میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے کے کافی مواقع ہوں گے جب کہ تلک ورما نے آئی پی ایل کے آخری دو سیزن میں 40 کی اوسط اور 147 کے اسٹرائک ریٹ سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جس انعام انہیں بھارتی ٹیم میں جگہ کے طور پر دیا گیا۔

جسپریت بمراہ اس سیزن میں بھی ممبئی کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بمراہ نے 2018 سے صرف 6.96 کی اکونومی کے ساتھ گیند بازی کی ہے۔ اس مدت کے دوران کم از کم 100 اوورز کرنے والے گیند بازوں کی اکونومی کو دیکھا جائے تو بمراہ سرفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ، 2017 سے، بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف بمراہ کی اوسط صرف 5.6 رہی ہے (یو این آئی)

Last Updated : Mar 24, 2024, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.