ETV Bharat / sports

راجستھان اور دہلی کیپٹلس آج آمنے سامنے، پنت کو پہلی جیت کی تلاش - RR vs DC - RR VS DC

آئی پی ایل 2024 کا نواں میچ آج راجستھان رائلز بمقابلہ دہلی کیپٹلز کے درمیان جئے پور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں دہلی کیپٹلس پہلی جیت کی تلاش ہوگی جبکہ راجستھان جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:47 PM IST

جے پور: آئی پی ایل 2024 کا 9واں میچ آج یعنی جمعرات کو جے پور میں کھیلا جائے گا۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی پہلی چیمپئن راجستھان رائلز اور اپنے پہلے ٹائٹل کے منتظر دہلی کیپٹلس کے درمیان ایک دلچسپ میچ کی توقع ہے۔ ایک طرف سیمسن جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے تو وہیں رشبھ پنت کو سیزن کی پہلی جیت کی تلاش ہے۔

راجستھان رائلز نے ٹورنامنٹ میں اب تک دہلی کیپٹلس کے خلاف 27 میچ کھیلے ہیں۔ جس میں راجستھان رائلز نے 14 اور دہلی کیپٹلس نے 13 میچ جیتے ہیں۔ یہ میچ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم، جے پور میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ راجستھان رائلز نے سیزن کا پہلا میچ لکھنؤ سپر جائنٹ کے ساتھ کھیلا تھا جس میں راجستھان نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں دہلی کو اپنے پہلے میچ میں حیدرآباد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی پچ بلے بازی کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے لیکن گیند بازوں کو بھی نئی گیند سے شروع میں مدد ملنے کا امکان ہے۔ میچ میں ہائی اسکورنگ کی توقع ہے کیونکہ ایک بار گیند پرانی ہو جائے تو بلے بازوں کو کافی مدد ملتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون:

راجستھان رائلز: یشسوی جیسوال، جوس بٹلر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر/کپتان)، ریان پیراگ، شمرون ہیٹمائر، دھرو جریل، روی چندرن اشون، سندیپ شرما، اویش خان، ٹرینٹ بولٹ، یوزویندرا چہل، ناندرے برگ۔

دہلی کیپٹلس: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، شائی ہوپ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر/کپتان)، رکی بھوئی، ٹرسٹن اسٹبس، اکسر پٹیل، سُمیت کمار، ابھیشیک پورل، کلدیپ یادو، خلیل احمد، ایشانت شرما، مکیش کمار۔

یہ بھی پڑھیں:

راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 20 رنز سے ہرایا

پنجاب کنگز کا فاتحانہ آغاز، دہلی کیپیٹلس کو چار وکٹوں سے شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.