ETV Bharat / sports

ڈو پلیسس اور وراٹ کے طوفان کے آگے گجرات پست - RCB vs GT - RCB VS GT

مہلک گیندبازی اور چست فیلڈنگ کے بعد وراٹ کوہلی (42) اور کپتان فاف ڈو پلیسس (64) کے درمیان 92 رن کی طوفانی شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 52ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

IPL 2024
فاف ڈو پلیسس ((اے پی فوٹو))
author img

By UNI (United News of India)

Published : May 5, 2024, 12:48 PM IST

Updated : May 5, 2024, 12:54 PM IST

بنگلورو: گجرات ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 19.3 اوور میں 144 رن بنائے جس کے جواب میں آر سی بی نے فتح کا ہدف 13.4 اوور میں ہی چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد سراج، یش دیال اور وجے کمار وشاخ نے پہلے ہی اپنی مہلک گیندبازی سے گجرات کو سستے میں سمیٹ کر اپنی ٹیم کی جیت کی امیدیں جگا دی تھیں، اس کے بعد وراٹ اور ڈو پلیسس نے رنوں کی بارش کر کے اس امید کو حقیقت میں بدل دیا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلے پاور پلے میں انتہائی جارحانہ انداز میں رنز بنائے اور کچھ ہی دیر میں 5.5 اوورز میں 92 رن اسکور بورڈ پر چمکنے لگے اور میدان میں بیٹھے بنگلورو کے حامیوں کو لگنے لگا کہ فتح دس اوورز میں ہی مل جائے گی۔

لیکن نور محمد کے ہاتھوں ڈو پلیسس کی وکٹ گرنے کے بعد دوسرے سرے سے وکٹوں کا گرنا شروع ہوگیا اور اگلی پانچ وکٹیں صرف 25 رن جوڑنے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔

وراٹ کا چھٹا وکٹ گرنے کے بعد میچ کچھ حد تک متوازن ہو گیا لیکن تجربہ کار دنیش کارتک (21 ناٹ آؤٹ) اور سوپنل سنگھ (15 ناٹ آؤٹ) نے گجرات کے گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور بنگلورو کو آسان فتح دلا دی۔

ڈو پلیسس نے 23 گیندوں کی اپنی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے لگا کر شائقین کو محظوظ کیا، جب کہ وراٹ نے 27 گیندوں میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔

اس سے پہلے آج یہاں کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔بیٹنگ کے لیے آنے والی گجرات کی شروعات بہت خراب رہی اور چھٹے اوور تک وہ 19 کے اسکور پر اپنے تین ٹاپ بلے بازوں سے محروم ہو چکے تھے۔

ریدھیمان ساہا (1)، شوبھمن گل (2) اور سائی سدرشن (6) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان اور ڈیوڈ ملر نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے61 رن جوڑے۔

شاہ رخ خان نے 24 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ اسکور (37)، راہل تیوتیا نے 21 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا (35) اور ڈیوڈ ملر نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر (30) رن کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد راشد خان (18)، وجے شنکر (10)، مانو سوتھر (1) اور موہت شرما (0) آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کے گیند بازوں نے گجرات کی پوری ٹیم کو 19.3 اوور میں 147 رن پر سمیٹ دیا۔ بنگلورو کو جیت کے لیے 148 رن بنانے ہوں گے۔

آر سی بی کی جانب سے محمد سراج، یش دیال اور وجے کمار ویشکھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کرن شرما اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Last Updated : May 5, 2024, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.