ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 194 رنز کا ہدف دیا - RR vs LSG - RR VS LSG

IPL 2024 کپتان سنجو سیمسن کی 82 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اور ریان پراگ کی 43 رنز کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے آئی پی ایل کے چوتھے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لئے 194 رن کا ہدف دیا۔

Rajasthan Royals set Lucknow Supergiants a target of 194 runs
راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 194 رنز کا ہدف دیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 6:20 PM IST

جے پور: آج سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں، راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ٹیم 13 رنز کے اسکور پر 11 رنز پر اوپنر جوس بٹلر کی وکٹ گنوا بیٹھی۔

اس کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے ابھی 36 رنز جوڑے ہی تھے کہ محسن خان نے انہیں 24 رنز پر کرنال پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

15 ویں اوور میں نوین الحق نے سنجو سیمسن کے ساتھ جاری شراکت داری کو توڑا اور ریان پیراگ کو دیپک ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت داری ہوئی تھی۔

ریان پراگ نے 29 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں بشنوئی نے شمرون ہیٹمائر کو پانچ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ سنجو سیمسن نے 52 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

جبکہ دھرو جریل 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آر آر نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے نوین الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محسن خان اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.