ETV Bharat / sports

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو سات وکٹوں سے ہرایا - IPL 2024 - IPL 2024

Kolkata Knight Riders win ورون چکرورتی کے 16 رن پر تین وکٹ اور پھر فل سالٹ (68) اور کپتان شریئس ایر ناٹ آؤٹ (33) کی شاندار اننگز کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 47ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو سات وکٹوں سے ہرا یا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 10:36 AM IST

کولکاتا: 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکاتا کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے تابڑ توڑ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 79 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں اکشر پٹیل نے سنیل نارائن کو فریزر کے ہاتھوں کیچ کروا کر دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد اکشر نے نویں اوور میں فل سالٹ کو آؤٹ کر کے کچھ امید جگائی۔ سنیل نے 10 گیندوں میں 15 رن بنائے۔ جبکہ فل سالٹ نے 33 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 68 رن بنائے۔ رنکو سنگھ 11 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شریئس ایر (33) اور وینکٹیش ایر 26 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتا نے 16.3 اوور میں تین وکٹ پر 157 رن بنانے کے بعد سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔ نو میچوں میں کولکاتا کی یہ چھٹی جیت ہے۔

دہلی کے لیے اکشر پٹیل نے دو وکٹ لیے۔ لیزرڈ ولیمز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سےقبل کلدیپ یادو ناٹ آؤٹ (34) اور کپتان رشبھ پنت (27) کی اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 47ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لیے 154 رن کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں ایڈن گارڈن میں دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں اوپنر پرتھوی شا (13) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں ویبھو اروڑہ نے آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں جیک فریزر-میک گر بھی (12) پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد دہلی کا کوئی بھی بلے باز کولکاتاکے گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹ گرنے لگے۔

ابھیشیک پوریل (18)، شی ہوپ (6)، اکشر پٹیل (15)، ٹرسٹن اسٹبس (4)، کمار کشاگر ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان رشبھ پنت نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں ورون چکرورتی نے آؤٹ کیا۔ کلدیپ یادو اور راسخ سلام نے نویں وکٹ کے لیے 29 رن جوڑ کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ راسخ سلام آٹھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیزرڈ ولیمز (1) 1 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل بلٹ ٹرین کی طرح ہو گیا، گیند بازوں کے لیے کچھ نہیں بچا: روی بشنوئی - IPL like a bullet train

وہیں کلدیپ یادو نے 26 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے سب سے زیادہ ناٹ 34 رن کی اننگز کھیلی۔ دہلی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 153 رن کا عزت دارانہ اسکور بنایا۔کولکاتانائٹ رائیڈرز کی جانب سے ورون چکرورتی نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ویبھو اروڑہ اور ہرشیت رانا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ مچل اسٹارک اور سنیل نارائن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.