ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2024: گجرات کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ - IPL 2024 - IPL 2024

DC Vs GT ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 40ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس نے ٹاس جیت کر میزبان دہلی کیپیٹلس کے خلاف پہلے گیند بازی کرنے کا فیصہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں تبدیلی کی گئی ہے۔

گجرات کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
گجرات کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 7:36 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں میزبان دہلی کیپیٹلس اور گجرات ٹائنٹس کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ دونوں ٹیموں کو ٹاپ چار ٹیموں کی فہرست کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔

گذشتہ میچ میں گجرات کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 89 رنوں پر آؤٹ کر کے یک طرفہ جیت درج کرنے کے بعد دہلی کا اعتماد واضح طور پر بلند ہو گا۔ تاہم گجرات کو کمزور سمجھنے اور اسے ہلکے میں لینے کی غلطی دہلی کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔

8 میچوں میں صرف 3 جیت اور 5 ہار کے ساتھ دہلی کیپٹلس اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر ہے۔ کیپٹلس کو اپنے آخری میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 67 رنوں کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی سچن تنڈولکر کی 51ویں سالگرہ - Sachin Tendulkar Birthday

گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ریکارڈز کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران دونوں ٹیمیں 2-2 بار جیت چکی ہیں۔ تاہم اسی سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ احمد آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے گجرات کو 89 رن کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں گجرات کا سب سے کم اسکور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.