ETV Bharat / sports

دہلی کیپٹلس کی جارحانہ شروعات، جیک فریسر میک گورک نصف سنچری بناکر آوٹ - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 5:10 PM IST

Delhi Capitals Openers Start Fiery ممبئی انڈنیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنالیے ہیں۔ سلامی بلے باز جیک فریسر میک گورک نے 27 گیندوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 84 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

دہلی کیپٹلس کی جارحانہ شروعات، جیک فریسر میک گورک نصف سنچری بناکر آوٹ

ممبئی : ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ہفتہ کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 43ویں میچ میں ٹاس جیت کر دہلی کیپٹلس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ مزیان ٹیم دہلی کیپٹلس کی جانب سے جیک فریسر میک گورک اور ابھیشیک پورل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 114 رنوں کی شراکت داری کی۔ جیک فریسر میک گورک نے 27 گیندوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 84 رن بناکر چوالہ کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد ابھیشیک پورل 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنا کر محمد نبی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے ایشان کسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے

ویسٹ انڈیز کے بلے باز شائی ہوپ 17 گیندوں پر 5 چھوکوں کی مدد سے 41 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ممبئی انڈنیز کی جانب سے چولہ اور محمد نبی کو ایک ایک وکٹ ملا۔دہلی کیپٹلس نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنالئے ہیں۔

اس سے قبل ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈری کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا رہی تھی کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بلے بازی کو ترجیح دے گی، تاہم کپتان ہاردک نے اپنے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا، “گراؤنڈ چھوٹا ہے اور وہ بعد میں پیچھا کرنا پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ماحول اچھا ہے اور ان کی ٹیم کو صرف بنیادی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان کی ٹیم اپنے برانڈ کی کرکٹ کھیلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لیوک ووڈ آج کاٹزی کی جگہ کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے کیونکہ پچ بعد میں سست ہوتی۔ پنت نے کہا کہ اسپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور نئی گیند سے گیند بازی کرنے اور ڈیتھ کے وقت گیندبازی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں بہتری لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ صرف جیت کر ہی گروپ میں اعتماد لا سکتے ہیں: ڈوپلیسیس - IPL 2024

دہلی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پرتھوی شا کی جگہ کمار کشاگرا کو موقع دیا گیا ہے جبکہ لیزرڈ ولیمز کو ایشانت شرما سے ڈیبیو کیپ ملی ہے۔دہلی کے پاس اپنے ہوم گراؤنڈ پر اسی سیزن میں ممبئی کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کا کافی موقع ہوگا۔ اپنے آخری میچ میں دہلی نے گجرات جائنٹس کے خلاف چار رن سے سنسنی خیز جیت درج کی تھی، جب کہ گزشتہ میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں بری طرح شکست کھانے کے بعد دہلی آنے والی ہاردک پانڈیا کی ٹیم اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.