ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف ملا - IPL 2024

RCB Choose to Bat آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

IPL 2024
IPL 2024
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:40 PM IST

Updated : Mar 22, 2024, 9:59 PM IST

چنئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے پہلے میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ افتتاحی میچ میں چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے اس میچ میں جیتنے کے لیے چنئی سپر کنگز کو 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آر سی بی کے لیے انوج راوت نے سب سے زیادہ 48 اور دنیش کارتک نے 38 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان نے چار کامیابیاں حاصل کیں۔

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آر سی بی کی شروعات اچھی رہی اور کپتان ڈو پلیسس نے ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے۔ ڈوپلیسی نے بہت اچھی بلے بازی کی اور 35 رنز کی اپنی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔ مستفیض الرحمان نے ایک ہی اوور میں ڈو پلیسس اور رجت پاٹیدار (0) کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد دیپک چاہر نے گلین میکسویل کو پویلین بھیجا جو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ انوج راوت اور دنیش کارتک نے 95 رنز جوڑ کر آر سی بی کو 173/6 رنز تک پہنچا دیا۔ مستفیض الرحمن نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

رائل چیلنجرز بنگلور:- فاف ڈو پلیسس، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، کیمرون گرین، دنیش کارتک، انوج راوت، کرن شرما، الزاری جوزف، مینک ڈاگر اور محمد سراج۔

چنئی سپر کنگز: روتوراج گائیکواڑ، رچن رویندرا، اجنکیا رہانے، ڈیرل مچل، رویندرا جڈیجہ، سمیر رضوی، مہندر سنگھ دھونی، دیپک چاہر، مستفیض الرحمان، مہیش تھیکشنا اور تشار دیشپانڈے۔

Last Updated : Mar 22, 2024, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.