ETV Bharat / sports

بھارت وشاکھاپٹنم کے وائیزیگ اسٹیڈیم میں اب تک ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں ہارا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 7:51 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 9:40 PM IST

IND vs ENG 2nd Test بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے وشاکھاپٹنم کے وائیزیگ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اس اسٹیڈیم میں اب تک ایک بھی میچ میں شکست نہیں کھائی ہے اور آئندہ کے میچ میں اپنی جیت کی مہم کو برقرار رکھنا چاہے گی۔

Etv Bharat
بھارت وشاکھاپٹنم کے وائیزیگ اسٹیڈیم میں اب تک ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں ہارا

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ وشاکھاپٹنم کے راج شیکھر ریڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اس اسٹیڈیم میں اب تک دو ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔ جس میں بھارت نے دونوں میچ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ اس اسٹیڈیم میں یہ بھارت کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہوگا جہاں بھارتی ٹیم اپنی اسی جیت کی لے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔

اس گراؤنڈ پر بھاتی ٹیم نے اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 17 نومبر سے 21 نومبر تک کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی ٹیم نے 246 رنز سے جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں ویراٹ کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 167 اور دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے ۔ روی چندرن اشون نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیے تھے۔

دوسرا میچ بھارت اور افریقہ کے درمیان جون 2019 میں کھیلا گیا۔ جس میں بھارتی ٹیم نے افریقہ کو 203 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 176 اور دوسری اننگز میں 127 رنز بنائے۔ اس میچ میں میانک اگروال نے بھی ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے اس گراؤنڈ پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جب دونوں ٹیمیں اس گراؤنڈ پر کھیلنے آئیں گی تو ان کا ارادہ میچ جیتنے کا ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دے کر انگلینڈ سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے دوسرے میچ کے لیے بھی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں جمیز انڈرسن اور آف اسپنر شعیب بشیر کا بھی نام شامل ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون: 1. جیک کرولی 2. بین ڈکٹ 3. اولی پوپ 4. جو روٹ 5. جونی بیرسٹو 6. بین اسٹوکس (کپتان) 7. بین فاکس 8. ریحان احمد 9. ٹام ہارٹلی 10۔شعیب بشیر 11. جیمز اینڈرسن

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Feb 1, 2024, 9:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.