ETV Bharat / sports

میڈل میچ سے عین قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار، فائنل میچ اب کس کے درمیاں ہوگا؟ - Vinesh Phogat disqualified

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 7, 2024, 12:16 PM IST

Updated : Aug 7, 2024, 7:12 PM IST

پیرس اولمپکس میں بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے خواتین کی 50 کلوگرام ریسلنگ سے نااہل قرار دے دی گئیں۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب وہ میڈل میچ کھیلنے والی تھیں۔

Indian Wrestler Vinesh Phogat disqualified from the Women Wrestling 50kg for being overweight
میڈل میچ سے پہلے بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار (AP PHOTO)

پیرس: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ پیرس اولمپکس میں بھارتی دستے نے خواتین کی ریسلنگ 50 کلوگرام کے زمرے سے ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کی خبر شیئر کی ہے۔ گزشتہ رات ونیش کی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود آج صبح اس کا وزن 50 کلو سے کچھ گرام زیادہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے انھیں اس ایونٹ کے فائنل میچ سے روک دیا گیا ہے۔

پیرس گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ وینش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد اب میڈل میچ میں اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں ونیش پھوگاٹ سے ہارنے والے کیوبا کی پہلوان امریکی پہلوان سے مقابلہ کریں گی۔ انٹرنیشل ریسلنگ رولز کے آرٹیکل 11 کے مطابق، ونیش کو اس پہلوان سے تبدیل کیا جائے گا جو سیمی فائنل میں اس کے خلاف ہار گئی تھی۔ لہذا کیوبا کی یوزنیلیس گزمین لوپیز فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ جبکہ جاپان کی یوئی سوساکی کانسے کے تمغے کے لیے یوکرین کی اوکسانا لیواچ سے مد مقابل ہوں گی۔

میڈل میچ میں اب کسی کو بھی چاندی کا تمغہ نہیں دیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں اب صرف گولڈ اور کانسے کا ہی تمغہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس ایونٹ میں انھوں نے جاپان اور یوکرین کی پہلوان کو کوراٹر اور سیمی فائنل میں شکست دی تھیں۔

اس سے قبل 50 کلوگرام زمرے میں ونیش پھوگاٹ کی تاریخی جیت نے ملک کے لوگوں کی تعریف اور توجہ حاصل کی تھی۔ بھارت کے سابق گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے وینش کو مبارک باد بھی دی تھی۔ لیکن اس خبر نے کروڑوں بھارتی شائقین کا دل توڑ دیا ہے کیونکہ ونیش نے فائنل میں پہنچ کر بھارت کے لیے ایک میڈل یقینی بنا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ: جنتر منتر پر احتجاج سے لے کر اولمپک فائنل میں پہنچنے تک کے سفر پر ایک نظر

جس لڑکی کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا وہ دنیا جیتنے والی ہے: بجرنگ پونیا

Last Updated : Aug 7, 2024, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.