ETV Bharat / sports

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کر لیا - Indian Won T20 Series

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 29, 2024, 11:10 AM IST

Updated : Jul 29, 2024, 12:09 PM IST

کینڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس اصول کا استعمال کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی 20 سیریز پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کر لیا
ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کر لیا ((AP PHOTOS))

کولمبو: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو بارش سے متاثرہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی 20 سیریز پر بھی قبضہ کرلیا اور 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سری لنکا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے آغاز میں ہی بارش نے تباہی مچا دی۔ اس کے بعد ہندوستان کو 8 اوورز میں 78 رنز کا ہدف ملا جو اس نے اپنی مضبوط بلے بازی کے بل بوتے پر 6.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا نے 34 گیندوں پر 53 رنوں کی نصف سنچری اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ پتھم نسانکا 32، کوسل مینڈس 10، کامندو مینڈس 26، کپتان چارتھ اسالنکا 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے دو بلے باز دشون شنکا اور وینندو ہسرنگا اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

ہندوستان کے لیے یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جس میں انہوں نے 15 گیندوں میں 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ سنجو سیمسن تھیکشنا کا شکار بنے اور پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان سوریہ کمار یادیو نے 12 گیندوں میں 26 اور ہاردک پانڈیا نے 9 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ رشبھ پنت نے 2 ناقابل شکست رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشا کپ کے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست، سری لنکا پہلی مرتبہ ایشیئن چیمپیئن

ہندوستان کی بالنگ کی بات کریں تو روی بشنوئی نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے، انہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز دیے۔ اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک بار پھر محمد سراج کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ گزشتہ میچ میں 3 وکٹیں لینے والے ریان پراگ نے بھی 4 اوورز میں 30 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

Last Updated : Jul 29, 2024, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.