ETV Bharat / sports

آج سپر 8 میں ہندوستان کا افغانستان سے مقابلہ، تمام تفصیلات پر ایک نظر - icc t20 world cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ میں آج ہندوستان اور افغانستان کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سپر 8 مقابلے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ India vs Afghanistan Match Preview

آج سپر8 میں ہندوستان کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا
آج سپر8 میں ہندوستان کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا ((AP PHOTO))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 11:15 AM IST

بارباڈوس: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ میں آج ہندوستان اور افغانستان کے درمیان بارباڈوس کے برج ٹاون میں واقع کنگسٹن اوول اسٹیدیم میںدلچسپ اور سننی خیز میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ہندوستان کی کپتانی روہت شرما کریں گے اور افغانستان کی کپتانی راشد خان کریں گے۔

  • ہندوستان بمقابلہ افغانستان

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان اب تک کل 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ہندوستان نے سات میچوں میں جیت درج کی جبکہ افغانستان کو 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔اس کے باوجود دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

  • کینسنگٹن اوول کی پچ رپورٹ

کینسنگٹن اوول کی پچ اپنی تیز رفتار اور اچھال کے لیے مشہور ہے جو تیز گیند بازوں کی مدد کرتی ہے۔ اس پچ پر باؤنس کی وجہ سے گیند بلے پر اچھی طرح سے آتی ہے اور بلے باز اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس پچ پر ایک بار سیٹل ہونے کے بعد بڑی اننگز آسانی سے کھیلی جا سکتی ہے۔ لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا، پچ سست ہوتی جائے گی اور اسپن بالرز بھی پرانی گیند کے ساتھ ایکشن میں آئیں گے۔

یہاں اب تک کل 47 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے دفاعی ٹیم نے 30 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس پچ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 155 اور دوسری اننگز کا اوسط اسکور 146 رنز ہے۔ اس پچ پر بہترین اسکور 224 ہے۔ یہاں آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 201 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔

  • ہندوستانی کھلاڑیوں سے امیدیں

رشبھ پنت اور سوریہ کمار یادو سے توقع کی جائے گی کہ وہ افغانستان کے خلاف تیز رنز بنائیں گے۔ ان دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 1-1 نصف سنچری اسکور کی ہے۔ پنت کے نام 3 اننگز میں 96 رن ہیں جبکہ سوریہ کے نام 3 اننگز میں 59 رن ہیں۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی سے بھی افغان ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کی امید کی جائے گی۔ روہت 3 میچوں میں 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔وراٹ اتنے ہی میچوں میں 5 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

بالنگ میں ٹیم کو ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ سے شاندار کارکردگی کی امید ہوگی۔ ارشدیپ نے 3 میچوں میں 7 وکٹ لیے ہیں جبکہ بمراہ نے 3 میچوں میں 5 وکٹ لیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف گیند اور بلے سے ہلچل مچا سکتے ہیں، ہاردک نے 3 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کئے ہیں۔

  • افغانستان کے کھلاڑیوں پر نظریں

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران ہندوستان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ گرباز نے 4 میچوں میں 167 رنز بنائے ہیں جبکہ زدران نے 4 میچوں میں 152 رنز بنائے ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ گلبدین نائب نے بھی ٹیم کے لیے 60 رنز بنائے۔ فضل الحق فاروقی افغانستان کے لیے گیند کے ساتھ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے سپر 8 مقابلے کے لیے بنایا خاص منصوبہ

فضل الحق فاروقی نے 4 میچوں میں 12 وکٹ حاصل کئے۔ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں۔اس کے علاوہ راشد خان بھی اپنی لہراتی گیندوں سے ہندوستانی بلے بازوں کو خاموش رکھنا چاہیں گے۔ راشد نے اتنے ہی میچوں میں 6 وکٹ حاصل کئے۔

ممکنہ ٹیمیں

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکثر پٹیل، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ۔

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، گلبدین نائب، محمد اسحاق۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.