ETV Bharat / sports

لکشیا سین کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی، ایچ ایس پرنائے کی اولمپک مہم ختم - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 7:42 PM IST

لکشیا سین پیرس اولمپکس 2024 کے چھٹے دن بیڈمنٹن مینز سنگلز ایونٹ میں کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایچ ایس پرنائے کی پیرس اولمپک مہم ختم ہو گئی ہے۔

لکشیا سین کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی، ایچ ایس پرنائے کی اولمپک مہم ختم
لکشیا سین کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی، ایچ ایس پرنائے کی اولمپک مہم ختم ((AP Photo))

پیرس: لکشیا سین نے پیرس اولمپکس 2024 میں بیڈمنٹن مینز سنگلز ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل میچ جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی لکشیا سین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ہندوستان کے دونوں کھلاڑیوںنے شاندار انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سین نے پرنائے کو 21-12، 21-6 کے اسکور سے شکست دی اور شروع ہونے کے 40 منٹ کے اندر ہی میچ جیت لیا۔ لکشیا اب راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے ہیں اور اگلے میچ میں ان کا مقابلہ چینی تائپے کے چو ٹیئن چن سے ہوگا۔

یہ ایک ایسا میچ تھا جس میں لکشیا کو اپنے ہم وطن کے خلاف کچھ خاص کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے ایسا کچھ خاص نہیں کیا جو گزشتہ میچ کے بالکل برعکس تھا، جہاں انہوں نے کچھ شاندار شاٹس مارے جس سے لوگ حیران رہ گئے۔ سین صرف ریلیوں کو طول دیتے رہے اور پرنائے کی تھکاوٹ نے ان کی جیت آسان کر دی۔

ٹکٹ کلیکٹر سے اولمپک میڈل تک کا سفر، سوپنل کی کہانی ایم ایس دھونی جیسی

پرانے کچھ عرصہ قبل چکن گونیا میں مبتلا تھے۔ اس لیے پرنائے اس میچ میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ فی الحال، مردوں کے ڈبلز میں ساتوک اور چراگ کے باہر ہونے کے بعد، ہندوستان کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ اپنے پہلے اولمپک میں کھیل رہے لکشیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.