ETV Bharat / sports

روہت شرما ٹی20 فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان - T20 WORLD CUP 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 2:54 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس میچ کے بعد تاریخ کے سنہرے صفحات میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے میچ کے بعد بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

روہت شرما ٹی20 فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان
روہت شرما ٹی20 فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان ((IANS PHOTOS))

جارج ٹاون: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں شاندار نصف سنچری کھیل کر ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ روہت کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے کامیاب کپتان بن گئے۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ روہت نے بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے معاملے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روہت ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 5000 رن بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

کپتان روہت نے بابر کا ریکارڈ توڑا

ہندوستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر روہت شرما نے اپنی 49 ویں ٹی20 انٹرنیشنل جیت درج کی ہے۔ جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 85 بین الاقوامی میچوں میں 48 فتوحات درج کی ہیں۔ ان کی جیت کا تناسب 56.47 ہے۔ دوسری طرف روہت نے 61 میچوں میں 49 جیت کے ساتھ بابر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روہت کی جیت کا تناسب 78.68 ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے 7 اننگز میں 41.33 کی اوسط سے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 248 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

روہت نے ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا

روہت شرما نے بطور کپتان 5000 بین الاقوامی رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ایسا شاندار کارنامہ انجام دینے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔ روہت نے یہ سنگ میل اپنی 57 رنز کی نصف سنچری اننگز کے دوران حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میچ میں کئی ریکارڈ بھی ٹوٹے۔ کرس جارڈن اور عادل راشد بالترتیب تین اور ایک وکٹ کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔ ان دونوں کے وکٹوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ اسٹیورٹ براڈ کے نام 30 وکٹ تھے اور وہ انگلینڈ کے کامیاب ترین بالر تھے۔

ہندوستانی کپتان کے طور پر تمام فارمیٹس میں 5000 سے زیادہ رنز

12883 - وراٹ کوہلی

11207 - ایم ایس دھونی

8095 - محمد اظہر الدین

7643 - سورو گنگولی

5013* - روہت شرما

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیندباز

31 - عادل رشید

31 - کرس جارڈن

30 - اسٹورٹ براڈ

22 - گریم سوان

مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میں 1000 سے زیادہ رن

1216 - وراٹ کوہلی

1211 - روہت شرما

1016 - مہیلا جے وردھنے

1013 - جوس بٹلر

ٹی20 ورلڈ کپ ناک آؤٹ میں فتح کا سب سے بڑا مارجن

74 رنز - ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، کولمبو آر پی ایس، 2012 سیمی فائنل

68 رنز - انڈیا بمقابلہ انگلینڈ، پروویڈنس، 2024 سیمی فائنل

57 رنز - سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، اوول، 2009 سیمی فائنل

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ابھی تک کوئی سنچری نہیں بن سکی

36 رنز - ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا، کولمبو آر پی ایس، 2012 فائنل

ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں

15 - ارشدیپ سنگھ (2024)

13 - جسپریت بمراہ (2024)

12 - آر پی سنگھ (2007)

11 - روی چندرن اشون (2014)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.