ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن عرفان پٹھان نے کہاکہ شو میں کہا کہ ہاردک پانڈیا کے بارے میں ہندوستانی کرکٹ کو یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں اسے اتنی ترجیح نہیں دینی چاہئے جتنی اب تک انہوں نے دی ہے۔ کیونکہ ہم نے ابھی بھی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک پرائمری آل راؤنڈر ہیں تو آپ کو بین الاقوامی سطح پر اس طرح کا اثر ڈالنا ہوگا۔ جہاں تک آل راؤنڈرز کا تعلق ہے تو انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اتنا اثر نہیں ڈالا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم صرف صلاحیت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ہم آئی پی ایل کی کارکردگی اور بین الاقوامی کارکردگی کے درمیان الجھ رہے ہیں۔ یہ بڑا فرق ہے۔ مخصوص کھلاڑیوں کو ترجیح دینا بند کریں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ بڑے ٹورنامنٹ نہیں جیت پائیں گے۔ آسٹریلیا کئی برسوں سے ایسا کر رہا ہے۔ وہ واقعی ٹیم کے کھیل کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کسی کو سپر سٹار بنانے کے بجائے یہ سوچنا ہو گا کہ ٹیم میں موجود ہر کوئی سپر اسٹار ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ بڑے ٹورنامنٹ نہیں جیت پائیں گے۔
ہندوستانی ٹیم میں فنشرز اور تیز گیند بازوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ورلڈ کپ کی بات آتی ہے، تو میں واقعی اس سے ڈرتا ہوں۔ ہم نے ٹاپ آرڈر بیٹنگ کا کافی حد تک حل تلاش کر لیا ہے۔ ہم نے درمیانی اووروں میں بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگر ہم رویندر جڈیجہ کو ساتویں نمبر کے بلے باز کے طور پر سوچ رہے ہیں تو آپ کو ایک اچھے فنشر کی ضرورت ہے۔ جہاں تک بین الاقوامی سطح پر اسٹرائیک ریٹ کا تعلق ہے، ان کے اعداد و شمار اتنے اچھے نہیں ہیں۔ اس لیے وہاں میرے لئے اور فاسٹ باؤلنگ کے لیے تشویش کو موضوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میں دہلی اور ممبئی کے درمیان بقا کی جنگ - IPL 2024
انہوں نے کہاکہ بمرہ کے علاوہ، اگر میں آئی پی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو دیکھتا ہوں، جنہوں نے آئی پی ایل سے پہلے جنوبی افریقہ سیریز میں کھیلا تھا، ان کے نمبر اتنے اچھے نہیں ہیں، چاہے وہ ارشدیپ ہو، چاہے وہ محمد سراج ہو۔ "یہ واقعی تشویشناک ہے اور یہ شعبے بہت، بہت اہم ہونے جا رہے ہیں۔
یو این آئی