ETV Bharat / sports

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج - India Tour Of Zimbabwe - INDIA TOUR OF ZIMBABWE

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا مقابلہ آج کھیل جائے گا۔ شبھمن گل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جانیے آج کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کا ممکنہ پلیئنگ 11 کیا ہوگا۔

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج
ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج ((ANI PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:51 PM IST

ہرارے: ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی نوجوان کرکٹ ٹیم آج جب کھیلے گی تو اس میچ میں کئی کھلاڑی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان نوجوان شبمن گل کے ہاتھ میں ہوگی جو پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کپتانی کریں گے۔ اس سے قبل وہ آئی پی ایل میں گجرات کی کپتانی کر چکے ہیں۔کپتان شبمن گل پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ابھیشیک شرما ان کے ساتھ اوپننگ میں بلے بازی کے لیے اتریں گے۔

اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے پاس اس وقت دو وکٹ کیپرز ہیں جن میں ایک کھلاڑی جیتیش شرما اور دھرو جوریل کو موقع ملے گا۔ سنجو سیمسن خراب موسم کے باعث بارباڈوس سے پرواز میں تاخیر کے باعث پہلے دو میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

شبمن گل کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم آئی پی ایل کے اسٹار کھلاڑیوں سے مزین ہے۔ ایسے میں پلیئنگ 11 کو دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔ ابھیشیک شرما اور ریان پراگ سے امیدیں ہوں گی جنہوں نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ کی غیر موجودگی میں نوجوان تیز گیند بازوں کو بھی آزمانا چاہے گی جنہوں نے ٹی20میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

دوسری جانب اگر زمبابوے کی بات کی جائے تو یوگانڈا کے خلاف شکست کے بعد زمبابوے بھلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں جگہ بنانے سے محروم ہو گیا ہو لیکن وہ حیران کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم اسٹار نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔تجربہ کار جارح مزاج بلے باز سکندر رضا زمبابوبے کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔اس کے علاوہ بلیسنگ مزاربانی جیسے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں کھیل چکے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی ٹی20 فارمیٹ میں شاندار کھیل کے لیے جانے جاتے ہیں۔

میچ کے آج کی خاص بات بیجیم نژاد کرکٹر انتم نقوی کو زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کیرئیر کا آغاز کرنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ فراز اکرم بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، ان میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی ہے۔ زمبابوے نے ہندوستان کے خلاف 6 میچوں میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ۔ہندوستانی ٹیم نے 4 میچ جیتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کے لیے میزبان زمبابوے کو ہوم گراونڈ میں شکست دینا مشکل چیلنج ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اویش خان اور خلیل احمد سمیت دیگر گیندباز زمبابوے کی ٹیم پر قہر برپائیں گے؟

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون

ہندوستان: شبھمن گل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، دھرو جریل، ریان پراگ، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار، سائی سدرشن

زمبابوے: سکندر رضا (کپتان)، بی مزاربانی، برینڈن ماوتا، برائن بینیٹ، ایم شومبا، جوناتھن کیمبل، ٹینڈائی چتارا، لیوک جونگوے، انوسنٹ کائیا، کلائیو مڈاندے، ویزلی مادھیویر، برینڈن ماوتا، ڈیون مائرز، انتم نقوی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.