ETV Bharat / sports

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا - India Tour Of Zimbabwe - INDIA TOUR OF ZIMBABWE

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج شام کھیلا جائے گا۔ سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کی نیت سے کھیلیں گی۔

ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا ((Photo IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 2:27 PM IST

ہرارے: ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ اس وقت دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر سیریز میں برابر ہیں۔

ہندوستان کو پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں13 رنوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جس کے بعد دوسرے میچ میں ہندوستان نے سریز میں شاندار واپسی کی اور شاندار فتح حاصل کی تھی۔

ہندوستانی ٹیم آج جب اپنا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی تو اس کا ارادہ میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کا ہوگا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم میں 2 یا 3 تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں جس میں T20 ورلڈ کپ کی چمپئن ٹیم کے 3 کھلاڑی زمبابوے میں ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی تیسرے میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دھرو جریل کی جگہ سنجو سیمسن کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سائی سدرشن تیسرے میچ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ شیوم دوبے یا یشسوی جیسوال کو موقع مل سکتا ہے۔ اگر جیسوال کو ایک اور موقع ملتا ہے تو پچھلے میچ کے سنچری ابھیشیک شرما تیسرے نمبر پر بلے بازی کر سکتے ہیں۔

اس میچ کی پچ پچھلے دو میچوں جیسی ہے کیونکہ تمام میچ ایک ہی گراؤنڈ اور ایک ہی پچ پر کھیلے جائیں گے۔ اس پچ پر پہلا میچ کم اسکور ہواتھا جبکہ دوسرا میچ ہائی اسکورنگ تھا۔ ایسے میں تیسرے میچ میں بھی زیادہ اسکورنگ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ہندوستان بمقابلہ زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے میچ کی بات کریں تو اب تک 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے ہندوستان نے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ زمبابوے نے تین میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کو آج کے میچ میں اپ سیٹس کا شکار بننے سے بچنا ہوگا۔ زمبابوے کو ہلکے سے لینا ہندوستان کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کا پلیئنگ 11

ہندوستان: شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیشیک شرما، رتوراج گائیکواڑ، ریان پراگ، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، مکیش کمار۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی، سیریز میں 1-1 سے برابر

زمبابوے: تادیواناشے مارومانی،انوسینٹ کایا، برائن بینیٹ، سکندر رضا (کپتان)، ڈیون مائرز، جوناتھن کیمبل، کلائیو مداندے (وکٹ)، ویزلی مدھویرے، لیوک جونگوے، بلیسنگ مزاربانی، ٹینڈائی چتارا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.