ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ہندوستان ویمنز ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں - Women Asia Cup 2024 Semifinal

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 26, 2024, 2:45 PM IST

Updated : Jul 26, 2024, 5:00 PM IST

رینوکا اور اردھا کی عمدہ بالنگ اور اسمرتی مندنا کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو پہلے سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا

ویمنز ایشیا کپ 2024 :بنگلہ دیش کا ہندوستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
ویمنز ایشیا کپ 2024 :بنگلہ دیش کا ہندوستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ((ANI Photo))

دمبولا: ویمنز ایشیا کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش کے 81 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی خواتین ٹیم نے 11 ویں اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 54 گیند باقی رہتے طلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما اور اسمرتی مندنا نے اننگ کی شروعات کی۔دونوں سلامی بلے بازوں نے 83 رنوں کی غیر مفتوح شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے جیت دلائی۔اسمرتی مندنا نے 39 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن ناٹ آوٹ اور شفالی ورما 28 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 26 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ 2024 کا فائنل میچ 28 جولائی یعنی اتوار کو ہرمن پریت کور کی کپتانی میں کھیلنے جا رہی ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 80 رنز پر ڈھیر کردیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلی اننگ کی شروعات سے ہی بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ32 رن،سوما اختر19 رن بنا کر ٹاپ اسکور رہیں۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں پوری طرح سے ناکام رہیں۔

ویمنز ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ہندوستان نے 10ویں بار ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب تک منعقدہ تمام 9 ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جن میں سے ہندوستان 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ٹیم انڈیا ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ہیڈ کوچ گمبھیر کے ساتھ سری لنکا پہنچی

ایک بار بنگلہ دیش کی ٹیم ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل میچ کی بات کریں تو بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے 81 رنز کا ہدف 11 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔

Last Updated : Jul 26, 2024, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.