ETV Bharat / sports

ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا آئرلینڈ سے مقابلہ آج - T20 WORLD CUP 2024 - T20 WORLD CUP 2024

India vs Ireland Match Preview: ناساو کاونٹی انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں خطاب کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک ہندوستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف بدھ کی رات کھیلے گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس میگا یونٹ میں جیت کے ساتھ اپنی کا آغاز کرنے کی کوشش کرے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا آئرلینڈ سے مقابلہ آج
ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا آئرلینڈ سے مقابلہ آج ((ANI Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 10:41 AM IST

نیویارک: ناساو کاونٹی انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ایک میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم نے آج میچ سے ایک دن پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

ہندوستانی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں کافی پسینہ بہایا۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور ہاردک پانڈیا نے نیٹ میں اچھی گیند بازی کی۔ روہت شرما چائنا مین بالر کلدیپ یادو کو پریکٹس کرتے نظر آئے۔ ساتھ ہی سوریہ نے بڑے شاٹس کھیلنے کی مشق بھی کی۔ یشسوی جیسوال کے ساتھ رنکو سنگھ نے بھی پریکٹس سیشن میں زبردست بلے بازی کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے بھی میچ سے قبل بھرپور مشق کی۔ وراٹ نے نیٹ میں تجربہ کار گیند باز جسپریت بمراہ کا سامنا کیا۔ اس دوران انہیں کور ڈرائیوز کی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کوہلی کو یجویندر چہل کی گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

  • انڈیا بمقابلہ آئرلینڈ

ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میں اعدادوشمار کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم حاوی رہی۔ ٹیم انڈیا نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ منسوخ رہا۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ناساؤ اسٹیڈیم پچ رپورٹ

نیویارک میں واقع ناساو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر بیٹنگ آسان نہیں ہے۔ یہاں کی پچ پر رفتار، اچھال ہے۔بڑا آؤٹ فیلڈ ہے۔ اضافی باؤنس کی وجہ سے یہ گیند بازوں کے لیے مدد گار اور بلے بازوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2007 سے 2022 تک بھارت اور پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سفر کیسا رہا؟

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے 35.3 اوورز کھیلے ۔ ایسے میں آج کا میچ جیتنے کے لیے ہندوستانی بلے بازوں کے لیے رنز بنانا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.